تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 372
خطبه جمعه فرموده 05 فروری 1954ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم کچھ دنوں سے روزانہ پچھلے سال کے وعدوں اور اس سال کے وعدوں کا مقابلہ کرتے ہیں اور مجھے اطلاع دیتے ہیں۔جس وقت دور اول کے کارکنوں نے مجھے اطلاع دی تھی ، اس وقت دور اول کے پچھلے وعدوں اور اس سال کے وعدوں میں اکیس ہزار کا فرق تھا۔اب یقینی طور پر تو نہیں کہا جا سکتا کہ اب یہ فرق کس قدر ہے؟ لیکن اگر پچھلے دنوں دور اول کے وعدوں میں بھی اسی قدر فرق پڑا ہے، جس قدر فرق دور دوم کے وعدوں میں پڑا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ دونوں دوروں کے پچھلے سال کے وعدوں اور اس سال کے وعدوں میں قریباً چالیس ہزار کا فرق پڑ گیا ہے۔یا یوں کہو کہ اس سال کے وعدے پچھلے سال سے میں فیصدی کم آئے ہیں۔(اس کے بعد دور اول والوں نے رپورٹ کی ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت دور اول کے گزشتہ سال اور اس سال میں اکتالیس ہزار کا فرق ہے۔) اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ابھی وعدوں کی میعاد میں دس دن اور ہیں۔اور وعدوں کے آنے میں ابھی پندرہ دن باقی ہیں کیونکہ چار، پانچ دن ڈاک پر بھی لگ جاتے ہیں۔مثلاً جنہوں نے پندرہ فروری کو وعدے لکھوائے ہیں ، وہ وعدے 16 فروری کو ڈاک میں پڑیں گے اور 17 18 یا 19 تاریخ کو یہاں پہنچیں گے۔پھر بعض دیہات میں ہفتہ میں ایک دفعہ ڈاک جاتی ہے، اس لئے وہاں کی جماعتوں کے وعدے 22 یا 23 کو یہاں پہنچیں گے۔گویا ابھی وعدوں کی میعاد میں پندرہ دن یقینی ہیں۔لیکن پچھلے سال کے وعدوں کی رفتارا اگر قائم رہتی تو ہم سمجھتے باقی دنوں میں وعدے پچھلے سال تک پہنچ جائیں گے۔لیکن پچھلے سال کے وعدوں کی رفتار کے لحاظ سے ابھی ایک لاکھ ، چالیس ہزار کے وعدے باقی ہیں۔پچھلے سال ان دنوں میں تحریک جدید کے وعدے بڑی سرعت سے بڑھے تھے۔پچھلے سال کی کاپی دیکھی گئی تو یکم فروری کو 9 ہزار، آٹھ سو کے وعدے آئے تھے۔لیکن اس سال صرف 1300 کے وعدے آئے ہیں۔گویا ایک ہی دن میں ساڑھے آٹھ ہزار کا فرق پڑ گیا۔چونکہ مجھے دور اول کے وعدوں کی اطلاع ابھی نہیں آئی اور نہ آیا کرتی ہے، دور دوم کے وعدوں کی اطلاع آئی ہے اور پہلے بھی آیا کرتی تھی، اس لئے دور دوم کے وعدوں کی رفتار پر قیاس کرتے ہوئے میں کہوں گا کہ پچھلے سال اور اس سال کے وعدوں میں چالیس ہزار کا فرق پڑ گیا ہے۔اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ باقی پندرہ دنوں میں اور کتنا فرق پڑے گا ؟ اس کے بعد کچھ وعدے امریکہ کی جماعتوں کے ہیں اور کچھ ویسٹ اور ایسٹ افریقہ کی جماعتوں کے۔مگر ان کی مقدار بہت کم ہوتی ہے اور ان وعدوں میں زیادہ فرق پیدا نہیں کرتی۔کیونکہ ان ممالک میں جماعتیں ابھی بہت کم ہیں۔سوائے انڈونیشیا کی جماعتوں کے کہ ان کے وعدوں کی تعداد 30 ہزار روپیہ 372