تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 371
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم خطبه جمعه فرموده 05 فروری 1954ء مبارک ہیں وہ ، جو ان دنوں سے فائدہ اٹھا ئیں اور اس خدمت کو انعام سمجھیں خطبہ جمعہ فرمودہ 05 فروری 1954ء سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔" آج فروری کے مہینہ کی پانچ تاریخ ہو چکی ہے اور تحریک جدید کے وعدوں کی آخری میعاد 15 فروری ہے۔میں نے بائیس جنوری کو تحریک جدید کے متعلق ایک خطبہ بیان کیا تھا اور جماعت کو تحریک کی تھی کہ فروری کا پہلا ہفتہ تحریک جدید کے لئے وقف کیا جائے۔اور تمام جماعتیں اپنی اپنی جگہ پر تمام افراد سے وعدے لینے کی کوشش کریں کیونکہ اس سال وعدوں کی رفتار بہت کم ہے۔میرا یہ خطبہ جنوری کے آخر میں شائع ہو گیا۔لیکن مجھے صرف راولپنڈی کی جماعت کی طرف سے یہ اطلاع ملی ہے کہ ہفتہ تحریک جدید کے لئے ایک پروگرام مقرر کیا گیا ہے، الگ الگ حلقے تجویز کئے گئے ہیں اور چند آدمیوں پر مشتمل ایک وفد بنایا گیا ہے، جو جماعت کے تمام افراد تک جائے گا اور ان سے تحریک جدید کے وعدے لے گا۔باقی جماعتوں کی طرف سے مجھے کوئی اطلاع نہیں ملی۔حتی کہ ربوہ کی جماعت کی طرف سے بھی مجھے کوئی اطلاع نہیں ملی، جہاں کی جماعت نے میرا یہ خطبہ 22 جنوری کو سن لیا تھا۔اور نہ اس نے اپنی کوششوں کے نتیجہ سے مجھے مطلع کیا ہے۔اور عملاً میں دیکھتا ہوں کہ اس عرصہ میں بجائے اس کے کہ جو خلیج پچھلے سال کے وعدوں اور اس سال کے وعدوں میں تھی کم ہوتی ، وہ اور بھی بڑھ گئی ہے۔میرے لاہور جانے سے قبل یہ خلیج آہستہ آہستہ دور ہورہی تھی اور دور دوم کے پچھلے سال کے وعدوں اور اس سال کے وعدوں میں صرف ایک ہزار کا فرق رہ گیا تھا۔لیکن دفتر کی طرف سے جو کل رپورٹ ملی ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ فرق اب بجائے اور کم ہونے کے بڑھ گیا ہے۔اور اب پچھلے سال کے وعدوں اور اس سال کے وعدوں میں 9 ہزار کا فرق ہو گیا ہے۔گویا بجائے ترقی کرنے کے آٹھ ہزار کے قریب جماعت اور نیچے گر گئی ہے۔دور اول والے اس بات کی ضرورت نہیں سمجھتے کہ وہ جلد جلد مجھے وعدوں کی رفتار کے متعلق اطلاع بہم پہنچائیں ، وہ خاموشی کو زیادہ بہتر سمجھتے ہیں۔پندرہ ، سولہ دن کے بعد مقابلہ کرتے ہیں اور مجھے اطلاع دیتے ہیں۔لیکن دفتر دوم والے 371