تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 366 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 366

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 22 جنوری 1954ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم اس لئے آپ خدا تعالیٰ کے پاس ہماری شفاعت کریں۔پس اللہ تعالیٰ کے فضل اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کو کھینچنے کے لئے تبلیغ اسلام کے سوا اور کوئی چیز نہیں۔اور دنیا میں سب سے مقدم یہی عمل ہے۔اللہ تعالی ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرماتا ہے:۔وَجَاهِدُهُمْ بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا کہ تم قرآن کریم کو لے کر جہاد کبیر کرو۔پس سب سے بڑاعمل یہی ہے کہ تم قرآن کریم کے ساتھ جہاد کبیر کرو۔اگر تم سمجھتے ہو کہ تم نماز اور روزہ سے جنت لے لو گے تو تمہاری مرضی۔لیکن اگر تم سمجھتے ہو کہ جنت کو حاصل کرنے کے لئے خدا تعالیٰ کے فضل کی ضرورت ہے تو اس کا فضل اسی صورت میں حاصل ہو سکتا ہے کہ تم تحریک جدید میں حصہ لو۔تکالیف اور مشکلات آتی ہیں تو آنے دو لیکن تبلیغ کو نہ چھوڑوتا کہ نجات تمہارا دامن نہ چھوڑے۔اور تا تم رسول کریم سے دعوئی سے کہہ سکو کہ ہم آپ کی شفاعت کے مستحق ہیں۔ہم نے آپ کے لائے ہوئے دین کو جہنم سے نکالا ہے، کیا آپ ہمیں جہنم سے نہیں نکالیں گے؟ یا تم خدا تعالیٰ سے یہ کہ سکو کہ ہم نے تیرے نام کو دنیا میں روشن کرنے کے لئے فاقے بھی برداشت کئے ہیں لیکن تجھے فاقے برداشت کرنے کی ضرورت نہیں۔ہم نے تکالیف برداشت کر کے تیرے دین کو زندہ کیا ہے، اب ہمیں زندگی دینے کے لئے تجھے تکالیف برداشت کرنے کی ضرورت نہیں۔پھر کیا تو فاقے برداشت کئے بغیر اور تکالیف اٹھائے بغیر بھی ہمیں زندگی نہیں بخشے گا ؟ پس یہ دو دلیلیں ہیں، جن کے ساتھ تم خدا تعالیٰ کے فضل اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کو حاصل کر سکتے ہو۔ان کے علاوہ اور کوئی چیز نہیں، جس کے ذریعہ تم خدا تعالیٰ کے فضل کو حاصل کر سکو یارسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کی امید رکھ سکو۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اگر تمہاری سفارش کریں گے تو ان کے پاس کوئی نہ کوئی دلیل تو ہونی چاہئے ، جو وہ خدا تعالیٰ کے سامنے پیش کر سکیں۔آپ یہ تو نہیں کہیں گے کہ میں پارٹی کا پنچ ہوں، اس لئے ان لوگوں کی شفاعت کرتا ہوں۔آپ کو خدا تعالیٰ کے سامنے کوئی نہ کوئی چیز پیش کرنی ہوگی کہ یہ وجہ ہے، جس کی بناء پر میں ان کو اپنی پارٹی میں شامل کرنا چاہتا ہوں۔اور خدمت اسلام کے سوا مجھے کوئی اور چیز ایسی نظر نہیں آئی، جس کی بناء پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہماری شفاعت کریں۔بے شک جنت میں جانے کے لئے طہارت نفس کی بھی ضرورت ہے، اس کے لئے ایمان کی بھی ضرورت ہے، اس کے لئے خدمت خلق کی بھی ضرورت ہے۔لیکن باوجود اس کے ہماری کوششوں میں کمی رہ جاتی ہے، اس کمی کو پورا کرنے کے لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کی ضرورت ہے۔یہ 366