تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 350 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 350

اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1953ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم لئے تلاوت کے ساتھ ساتھ اس کا ترجمہ پڑھنا اوراس پر غور کرنا بھی ضروری ہے۔اب تک ہم ایک ضروری چیز پر زور دیتے رہے ہیں، یعنی عربی عبارت پڑھنے پر۔لیکن دوسری ضروری چیز، یعنی اس کا ترجمہ پڑھنے کو چھوڑتے رہے ہیں۔حالانکہ اپنی اپنی جگہ دونوں ہی ضروری ہیں۔اب میں دوستوں کو تحریک جدید کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔تحریک جدید اب اپنے اہم ترین دور میں سے گزر رہی ہے۔اس کی عظمت اور اس کی اہمیت و ضرورت ہر احمدی کے ذہن نشین ہو جانی چاہئے۔مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس دفعہ بجائے زیادہ وعدے آنے کے چالیس فی صدی کم وعدے اس وقت تک آئے ہیں۔یہ ایک خطر ناک بات ہے، جس کا اگر فورا تدارک نہ کیا گیا تو ہو سکتا ہے، ہمیں بعض وہ بیرونی مشن بھی بند کرنے پڑیں، جو سالہا سال کی متواتر اور مسلسل قربانی کے بعد ہم نے قائم کئے ہیں۔ہمارا کام تو یہ ہے کہ ہم اپنے مشنوں کو اور تبلیغ اسلام کی مساعی کو بڑھاتے چلے جائیں۔نہ یہ کہ ہماری غفلت کی وجہ سے قائم شدہ مشن بھی بند ہونے لگیں۔""۔اس بات کو اچھی طرح یادرکھ اور ہراحمدی کو یہ ذہن نشین کرادو کہ بیرونی ممالک میں تبلیغ اسلام کا عظیم الشان کام ہی تمہارادہ کارنامہ ہے، جو تمہیں دوسروں سے ممتاز کر دیتا ہے۔یہی وہ کام ہے، جسے دیکھ کر مصر کے ایک اخبار الفتح کو بھی، جو احمدیت کا شدید مخالف ہے، یہ لکھنا پڑا کہ جو کام تیرہ سو سال میں مسلمانوں سے نہ ہو سکا، اسے یہ جماعت اکیلی سرانجام دے رہی ہے۔پس یہ ایک ایسا فخر تمہیں حاصل ہے، جواور کوئی آج تک حاصل نہیں کر سکا۔اور جس سے تمہارا مخالف سے مخالف بھی انکار کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔اپنے اس فخر کونہ صرف قائم رکھو بلکہ اپنے اس کام کوتحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر بڑھاتے چلے جاؤ۔دیکھو، یہ عیسائیوں کی طرف سے اپنے مذہب کی تبلیغ کرنے اور مسلمانوں کی غفلت کا ہی یہ نتیجہ ہے کہ اسلام باوجود اپنے روشن اور واضح دلائل کے دنیا کی آبادی کے 1/4 حصہ کو مسلمان بنا سکا اور عیسائیت با وجود باطل پر ہونے اور دلائل سے تہی دست ہونے کے آج دنیا کی آبادی کے 1/3 حصہ کو اپنا حلقہ بگوش بنا چکی ہے۔آج صرف تم ہی ہو، جنہوں نے مسلمانوں کی اس غفلت کا ازالہ کرنا ہے۔تمہیں ایڑی چوٹی کا زور لگا دینا چاہئے تا اسلام پھر دنیا پر غالب آجائے۔اور دنیا کو معلوم ہو جائے کہ اس کی مشکلات کا حقیقی علاج صرف اسلام کے پاس ہے۔یہ علاج نہ روس کے پاس ہے اور نہ امریکہ کے پاس۔ان کے پاس جو کچھ ہے، وہ اندھیرا ہی اندھیرا ہے۔سورج صرف اسلام ہے اور وہی ہے، جو اس تاریکی کو دور کر سکتا ہے۔" اس وقت تک تحریک جدید کے ذریعہ دنیا کے مختلف حصوں میں تمھیں، چالیس ہزار آدمی مسلمان ہو چکے ہیں۔حالانکہ عیسائیت کے مقابل پر ہمارے پاس سامان نہ ہونے کے برابر ہے۔اگر ہمارے پاس پورا 350