تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 776
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم خطبہ جمعہ فرمودہ 09 مئی 1947ء میں شامل ہو تو اس کو اس شخص سے سینئر اور بالا سمجھا جاتا ہے جو دوسری تاریخ کو شامل ہو۔حالانکہ فرق صرف ایک دن کا ہوتا ہے۔اسی طرح خدا تعالیٰ کے حضور میں بھی وہ لوگ ، جو قر بانیوں میں پیش پیش ہوتے ہیں، زیادہ ثواب کے مستحق ہوتے ہیں۔سوائے اس کے کہ ان کی راہ میں ایسی مشکلات اور وقتیں ہوں، جن کی وجہ سے ان کا بعد میں آنا، پہلے آنے کے برابر سمجھا جائے۔مگر یہ چیز تو اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے اور وہ کسی کے متعلق کیا فیصلہ کرے گا، انسان اس کے متعلق کچھ جان نہیں سکتا؟ اس لئے ظاہر پر نظر کرتے ہوئے ، ہر جماعت کا فرض ہے اور فرض ہونا چاہئے بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ بڑی جماعت کا یہ حق ہے اور اسے اپنا یہ حق لینے کی کوشش کرنی چاہئے کہ وہ دوسری جماعتوں سے پہلے اپنے وعدے لکھوائے تا کہ نہ صرف وہ ثواب میں شامل ہو بلکہ بعد میں شامل ہونے والوں سے خدا تعالیٰ کے حضور مقدم کبھی جائے۔جہاں تک نظام کا تعلق ہے، جس رنگ میں تحریک جدید کا محکمہ کام کر رہا ہے، میرے نزدیک بیت المال والے اس رنگ میں کام نہیں کر رہے۔تحریک جدید کی رپورٹوں میں نہ صرف یہ اطلاع ہوتی ہے کہ کس حد تک وعدے آئے ہیں بلکہ وہ یہ بھی اطلاع دیتے ہیں کہ انہوں نے اس بارہ میں کیا کوششیں کی ہیں؟ مگر بیت المال والوں کی طرف سے کوئی ایسی رپورٹ ، جو حقیقت پر مبنی ہو اور جس سے معلوم ہو سکے کہ معقول طور پر جد و جہد کی جارہی ہے، اب تک میرے پاس نہیں پہنچی۔اور در حقیقت میں ابھی تک اس بات سے ناواقف ہوں کہ صحیح طور پر ہر جماعت پر حجت پوری کر دی گئی ہے یا نہیں۔دوستوں کو یا درکھنا چاہیے کہ اس تحریک کے متعلق جو وقف آمد یا وقف جائیداد کی ہے یا غیر واقفین سے نصف ماہ کی آمد یا ان کی جائیداد کا 2 / 1 فی صدی لینے پر مشتمل ہے، ہم نے یہ قانون بھی پاس کیا ہے کہ جولوگ اس تحریک میں شامل نہ ہوں یا غیر واقفین کی صورت میں اپنی جائیداد کا 2 / 1 فی صدی یا ایک ماہ کی نصف آمد بھی دینے کے لئے تیار نہ ہوں، ان کو آئندہ سلسلہ کے ہنگامی کاموں میں شامل نہ کیا کو نہ جائے۔پس جماعتوں کے لئے جہاں یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے وعدے جلد از جلد بھجوا دیں، وہاں ان کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ مجھے اس بارہ میں بھی اطلاع دیں کہ کون کون سے لوگ اس تحریک میں حصہ نہیں لے رہے؟ تاکہ ان کا ریکارڈ رکھا جا سکے۔ابھی تک کسی جماعت نے بھی ایسی اطلاعات ہم نہیں پہنچا ئیں۔حالانکہ اس تحریک کے مثبت اور منفی دو حصے ہیں۔مثبت حصہ تو یہ ہے کہ کس کس نے اس تحریک میں حصہ لیا ہے؟ اور منفی حصہ یہ ہے کہ کس کس نے اس تحریک میں حصہ نہیں لیا ؟ اور یہ دونوں حصے اہم ہیں۔منفی کے متعلق ہمارا یہ فیصلہ ہے کہ ایسے لوگوں کو آئندہ سلسلہ کی ہنگامی تحریکوں میں شامل ہونے کا موقعہ نہ دیا 860