تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 775
تحریک جدید- ایک ابی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم خطبہ جمعہ فرموده 09 مئی 1947ء اب تک اللہ تعالیٰ ہی سب کام کرتا آیا ہے اور آئندہ بھی اسی سے امید ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 09 مئی 1947ء سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔" آج میں جماعت کو ایک دفعہ پھر اس کے اس فرض کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں، جو تازہ چندہ کی تحریک کے متعلق اس پر عائد ہوتا ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جماعت کے مخلصین کا ایک حصہ تندہی کے ساتھ اس تحریک میں شرکت کی کوشش کر رہا ہے۔لیکن ابھی تک بہت سی جماعتیں ایسی ہیں، جن کی طرف سے رپورٹیں موصول نہیں ہوئیں۔ممکن ہے جماعتوں کے اندر یہ احساس پایا جا تا ہو کہ اس تحریک کے متعلق لوگوں نے فردا فردا جواب دینے ہیں لیکن یہ درست نہیں۔تحریک جدید کے وعدوں اور چندوں کے متعلق ہماری جماعت کا جو دستور ہے ، اسی کے مطابق اس تحریک کے بارہ میں بھی انتظام ہونا چاہیے۔یعنی مختلف جماعتوں میں جو سیکرٹریان مال مقرر ہیں، پریذیڈنٹوں اور امیروں یا دوسرے سیکرٹریوں کی مدد میں جوسکی اور کی سے انہیں اپنی جماعتوں کی مکمل لسٹیں جلد سے جلد بھجوانی چاہیں۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا ہے ابھی اکثر جماعتوں کی طرف سے وعدوں کی لسٹیں مکمل ہو کر مجھے نہیں ملیں۔میرے پہلے خطبات کے بعد کچھ لسٹیں آئی ہیں لیکن وہ زیادہ تر افراد کی ہیں، جماعتوں کی نہیں۔جماعتوں کے لحاظ سے اب تک بمشکل دس فی صدی لٹیں آئی ہیں، باقی جماعتوں کی طرف سے جن میں بعض بڑی بڑی جماعتیں بھی شامل ہیں، ابھی تک مجھے کوئی اطلاعات نہیں پہنچیں۔میں نے اس تحریک کے وعدوں کے لئے ڈیڑھ ماہ کی میعاد مقرر کی تھی، جو 20 مئی کو ختم ہو جاتی ہے۔مگر چونکہ یہ ئی تحریک ہے اور دوستوں کو ایک وقت اس کے سمجھنے میں بھی لگا ہے، اس لئے میں اس کی مدت 31 مئی تک بڑھا دیتا ہوں۔مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ دوست ضرور 31 مئی تک یہی انتظار کرتے رہیں بلکہ نیکی کے کام میں جلد سے جلد حصہ لینا بھی انسان کے ثواب کو بڑھانے کا موجب ہوتا ہے۔اور جس طرح گورنمنٹ سروس میں یہ قاعدہ ہے کہ جو شخص پہلے سروس میں شامل ہو، اس کو بعد میں شامل ہونے والوں سے سینئر سمجھا جاتا ہے اور آئندہ ترقیات میں اس کی سنیارٹی کا لحاظ رکھا جاتا ہے۔یہاں تک کہ دنوں کا بھی حساب رکھا جاتا ہے۔مثلاً ایک شخص اگر یکم تاریخ کو سرکاری ملازمت 859