تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 754
خطبه جمعه فرمود ه 31 جنوری 1947ء۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم کھڑے ہوں۔یہ نہ ہو کہ ہم انعام دینے کے لئے آئیں اور وہ منزل سے دور ہوں۔یہ حالت بہت خطرناک ہے اور اللہ تعالیٰ وہ دن نہ لائے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام تقسیم کرنے کا اعلان ہو جائے اور ہم ابھی منزل پر ہی نہ پہنچے ہوں۔مثلاً کوئی شخص دوسرے سے کہے کہ میں فلاں وقت گاؤں سے ایک میل پر گھوڑا یا بیل یا گائے چھوڑ جاؤں گا، تم وقت پر پہنچ کر وہ لے لینا۔دینے والا شخص اپنے وعدے کے مطابق اس جگہ گھوڑایا بیل یا گائے چھوڑ جائے۔لیکن لینے والا وقت پر نہ پہنچے تو یقینی بات ہے کہ اسے چور لے جائے گا۔دینے والا تو دے گا لیکن لینے والے نے اپنی سستی اور غفلت کی وجہ سے اسے ضائع کر دیا۔اسی طرح اللہ تعالیٰ نے اس الہام میں بتایا ہے کہ میں تمہیں انعام تو دینا چاہتا ہوں لیکن ابھی تمہاری راہ بعید ہے۔اور تم ابھی اس مقام سے دور ہو، جہاں میں نے انعام رکھا ہے۔اگر تم وقت پر نہ پہنچے تو کوئی دوسرا اٹھا کے لے جائے گا۔اب انعام حاصل کرنا تمہارے ہاتھ میں ہے۔ہماری جماعت کو چاہئے کہ انتہائی کوشش کے ساتھ دوڑ کر اس مقام پر پہنچنے کی کوشش کرے۔پس میں جماعت کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ دن بہت تھوڑے رہ گئے ہیں اور ابھی بہت سے وعدے باقی ہیں۔جماعتوں کو کوشش کر کے فہرستیں جلدی جلدی مکمل کرنی چاہیں اور وقت سے پہلے بھجوانے کی کوشش کرنی چاہئے۔تاکہ آئندہ سال کا بجٹ تیار ہو سکے اور کارکن اندازہ لگانے میں غلطی نہ کھائیں۔اندازہ کے غلط ہو جانے سے بجٹ میں بہت سی مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں اور آئندہ کام کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ نہ صرف ہم ہی تبلیغ کے لئے کوشش کر رہے ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمارے لئے تبلیغ کے سامان پیدا کر رہا ہے۔ہمارے مبلغ ایک ملک میں سے گزر کر دوسرے ملک میں تبلیغ کے لئے جارہے تھے کہ اس ملک کے لوگوں نے ہمارے مبلغین کو کہا کہ آپ لوگ اتنی دور جار ہے ہیں اور ہمارا ملک جو آپ کے رستہ میں ہے، اس میں آپ تبلیغ نہیں کرتے۔آخر اس کی کیا وجہ ہے کہ آپ ہمارے ملک کو جو کہ رستہ میں ہے ، چھوڑ دیتے ہیں اور اس سے دور آگے کے ممالک میں آر تبلیغ کرتے ہیں۔جب اس قسم کے متواتر کئی پیغام ہمارے پاس آئے تو میں نے سمجھا یہ ان لوگوں کے دلوں میں یہ تحریک اللہ تعالیٰ کی طرف سے پیدا کی گئی ہے اور وہاں کے لوگوں کا خود مبلغ مانگنا اللہ تعالیٰ کی کسی خاص حکمت کے ماتحت ہے۔چنانچہ ہم نے وہاں کی گورنمنٹ سے اپنے مبلغ کے داخلہ کی اجازت مانگی۔لیکن گورنمنٹ نے ہمیں جواب دیا کہ یہاں کے لوگ آپ کے مبلغ کے داخلہ کو نا پسند کرتے ہیں، اس لئے 836