تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 659
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم خطبہ جمعہ فرمود : 25 جنوری 1946ء ہوتی رہے گی۔تجارت کے لئے رستے کھل رہے ہیں اور دوسرے ممالک کے لوگ ہمیں لکھ رہے ہیں کہ آپ آدمی بھیجیں، ہم ان کی ہر قسم کی امداد کریں گے۔اسی طرح ہندوستان کے متعلق بھی ارادہ ہے کہ تجارت کے ذریعہ تبلیغ کے دائرہ کو وسیع کیا جائے۔اگر ہماری یہ سکیم کامیاب ہو جائے اور انشاء اللہ تعالیٰ ضرور کامیاب ہوگی تو ہمیں مفت میں پانچ ہزار مبلغ مل جائیں گے۔بجائے اس کے کہ ہم پانچ ہزار مبلغین پر لاکھوں لاکھ روپیہ خرچ کریں، ان کے ذریعہ ہمیں لاکھوں روپیہ کی آمد شروع ہو جائے گی۔فرض کرونی مبلغ ہمیں سور و پی دینا پڑے تو ایک سال کے لئے ہمیں ساٹھ لاکھ روپیہ کی ضرورت ہے۔حالانکہ بعض شہر ایسے ہیں، جہاں ایک سو میں گزارہ نہیں ہو سکتا۔جیسے بمبئی یا کلکتہ ہے۔ایسے شہروں میں تین یا چار سور و پیر ماہوار خرچ دینا پڑے گا۔لیکن اگر یہی فرض کریں کہ فی مبلغ ایک سو روپیہ ماہوار دیں تو ایک مہینہ کا خرچ پانچ لاکھ روپیہ بنتا ہے اور ایک سال کا خرچ ساٹھ لاکھ روپیہ بنتا ہے۔لیکن اگر ہمارے پانچ ہزار نو جوان تجارتی اصول پر اپنی زندگیاں وقف کریں تو ہمیں یہ ساٹھ لاکھ روپیہ خرچ کرنے کی بجائے پندرہ یا بیس لاکھ روپیہ سالا نہ وہ نوجوان بھجوائیں گے۔گویا ایک صورت میں ہمیں پندرہ بیس لاکھ روپیہ کی سالانہ آمد ہوتی ہے اور دوسری صورت میں ہمیں ساٹھ لاکھ روپیہ سالانہ خرچ برداشت کرنا پڑتا ہے۔کتنی مفید اور جماعت کی مالی حالت کو درست کرنے والی یہ سکیم ہے۔لیکن اس سکیم کی طرف جماعت نے ابھی تک پوری توجہ نہیں کی۔تیسری چیز ، جس کے متعلق میں کچھ کہنا چاہتا ہوں، وہ تعلیم ہے۔میرا تجربہ ہے کہ جب میں کسی چیز کے متعلق تحریک کروں تو اس کے معا بعد اس چیز کی ضرورت محسوس ہونی شروع ہو جاتی ہے۔اب تعلیم کے لحاظ سے اعلیٰ تعلیم والوں کا مطالبہ ہم سے بے انتہا طور پر شروع ہو گیا ہے۔دو ملک والوں نے لکھا ہے کہ ہمیں بائیس مبلغین دیئے جائیں اور ابھی ان کے علاوہ سترہ اٹھارہ ملک ایسے ہیں، جہاں ہمارے مبلغین اب گئے ہیں اور ابھی ان کے مطالبے باقی ہیں۔اس لحاظ سے ہمیں چار پانچ سو مبلغین کی ضرورت ہے۔اور یہ علاقے ایسے ہیں، جن میں ایسے مبلغین کی ضرورت ہے، جو بی۔اے یا ایم۔اے ہوں۔پھر ہمارے محکمے اتنے وسیع ہو گئے ہیں کہ تین سال کے اندر اندر کارکنوں کی تعداد گئی ہوگئی ہے۔لیکن اس کے باوجود ہمیں بہت سے کارکنوں کی ضرورت ہے۔تحریک جدید نے ابھی اپنے آپ کو منظم نہیں کیا۔وقف زندگی کرنے والے نوجوان اس میں اکثر کام کرتے ہیں۔اگر ان کو انہیں کاموں پر روک رکھا جائے تو بیرونجات کے مبلغین میں کمی آجائے گی۔اس لئے میں نے بار بار تعلیم پر زور دیا ہے۔کیونکہ میں دیکھتا ہوں کہ جماعت کو دن بدن تعلیم یافتہ آدمیوں کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔غیر تعلیم یافتہ آدمی باہر نہیں 659