تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 660
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جنوری 1946ء تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم بھیجے جاسکتے ، نہ ہی ان کے سپر د کوئی ذمہ داری کا کام کیا جاسکتا ہے۔اسی طرح سلسلہ کی بعض اور سکیمیں جاری ہیں، ان کے لئے بھی ہمیں اعلیٰ تعلیم یافتہ آدمیوں کی ضرورت ہے۔اسی طرح سلسلہ کے دفاتر کے لئے بہت سے کارکنوں کی ضرورت ہے۔اور ہمارے بعض دفاتر کے کام اسی لئے پوری طرح نہیں ہور ہے کہ ان میں کارکنوں کی کمی ہے۔اور نئے آدمی ہمیں اس لئے نہیں مل رہے کہ ہمارے اندر تعلیم کی کمی ہے۔ہندوؤں کے اندر اس زمانہ میں بھی پندرہ پندرہ ہیں ہیں روپے کے کلرک مل رہے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے اندر تعلیم اتنی زیادہ ہے کہ وہ تمام کے تمام عمدہ نوکریاں حاصل نہیں کر سکتے۔اور جو فارغ رہ جاتے ہیں، وہ پندرہ پندرہ ، ہمیں ہیں روپے کی ملازمت اختیار کر لیتے ہیں۔ہماری جماعت میں ہندوؤں سے تعلیم نسبتا کم ہے۔گو دوسرے مسلمانوں کی نسبت زیادہ ہے۔اس لئے ہماری ضرورت پوری نہیں ہوتی۔ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہماری جماعت کے نوجوانوں میں دوسری قوموں کی نسبت زیادہ بیداری ہے اور ہماری جماعت کے نوجوان دوسری مسلم جماعتوں کے نوجوانوں سے محنتی زیادہ ہیں، اس لئے گورنمنٹ کے محکموں میں ان کو عزت کی ملازمت مل جاتی ہے۔جس محکمہ میں ایک احمدی افسر ہو ، اس کو کہتے ہیں کہ اور احمدی بلاؤ۔ایک محکمہ کے افسر نے مجھ سے ذکر کیا کہ میں اپنے محکمہ میں احمدیوں کو تلاش کر کر کے رکھتا ہوں۔حالانکہ میں احمدی نہیں ہوں اور نہ احمدیت سے مجھے کوئی دلچسپی ہے۔لیکن میں نے دیکھا ہے کہ احمدی محنتی اور دیانتدار ہوتے ہیں، اس لئے میں احمدیوں کو دوسروں پر ترجیح دیتا ہوں۔پس اس قسم کے لوگ پائے جاتے ہیں، جو احمدیوں کو ان کے محنتی اور دیانتدار ہونے کی وجہ سے بڑی محبت سے ملازم رکھتے ہیں۔تو کچھ تعلیم یافتہ طبقہ تو ملازمت میں چلا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دوسری قوموں کی نسبت ہماری جماعت میں ملازمت پیشہ لوگ زیادہ ہیں۔اور کچھ حصہ ایسا ہے، جو تجارت میں لگا ہوا ہے اور وہ تجارت کو پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ آزاد کام کرنے کے عادی ہیں۔پس ان دو چیزوں کی وجہ سے ہمیں تعلیم یافتہ آدمی کم ملتے ہیں۔یعنی ایک تو ملازمت اور دوسرے تجارت یا صنعت و حرفت۔ان دونوں سے جو بچتے ہیں ، وہ اتنے تھوڑے رہ جاتے ہیں کہ سلسلہ کی ضرورت ان سے پوری نہیں ہوتی۔اور ہماری جماعت میں ابھی تعلیم کی اتنی کمی ہے کہ جب کسی علاقہ سے کسی واقف کو قادیان میں باہر بھیجنے کے لئے بلایا جاتا ہے تو علاقے کا علاقہ شور مچانا شروع کر دیتا ہے کہ آپ یہیں اس کو وقف سمجھ لیں ، اس کے علاوہ کوئی شخص اس علاقہ میں کام کرنے والا نہیں ہے۔اگر ہماری جماعت میں تعلیم زیادہ ہو تو یہ وقتیں پیش نہ آئیں۔اگر ہماری جماعت میں زیادہ مولوی فاضل ہوں تو ہماری مشکلات بہت حد تک دور ہو جائیں۔اب تو جامعہ احمدیہ میں طلباء کی 660