تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 575 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 575

تحریک جدید - ایک البی تحر یک۔۔۔جلد دوم خطبہ جمعہ فرمود 24 اگست 1945ء جماعت ایک نازک ترین دور میں سے گزرنے والی ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 24 اگست 1945ء سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔قوموں کی پیدائش کے مختلف دور ہوتے ہیں اور ہر دور اپنی اپنی جگہ پر اہمیت رکھتا ہے۔جس طرح بچے کی پیدائش ہوتی ہے، اسی طرح قوموں کی پیدائش عمل میں آتی ہے۔یہ امر ہر شخص جانتا ہے کہ بچہ کی پیدائش پر مختلف دور آتے ہیں۔پہلے اس کی حالت ایک نطفہ کی ہوتی ہے۔لیکن نطفہ اس وقت تک کوئی نتیجہ پیدا نہیں کر سکتا، جب تک حمل کی صورت میں اس کا استقرار نہ ہو جائے۔گویا پہلا مرحلہ انسانی پیدائش کے سلسلہ میں استقرار حمل کا ہے۔جب تک حمل کا استقرار نہ ہو جائے ، اس وقت تک کوئی پیدائش معرض وجود میں نہیں آسکتی۔چنانچہ دیکھ لو دنیا میں کتنے ہی لوگ ہیں ، جن کی شادیاں ہوئے دس دس بیس بیس سال گزر چکے ہیں یا جن کی شادیوں پر دس دس ہیں میں سال گزرتے چلے آئے ہیں اور وہ طبیبوں سے علاج بھی کراتے ہیں اور شدید خواہش رکھتے ہیں کہ ان کی شادی کسی بچے کی صورت میں نتیجہ پیدا کرے لیکن ان کی کوششیں رائیگاں جاتی ہیں اور کوئی بچہ پیدا نہیں ہوتا؟ پس سب سے پہلا مرحلہ جو قیام زندگی اور نسل انسانی کے تسلسل میں پیش آتا ہے، وہ استقرار حمل کا ہے۔اسی طرح جب کوئی بندہ خدا تعالیٰ کی طرف رغبت کرتا ہے اور اس سے محبت اور پیار کا اظہار کرتا ہے اور اس وقت دنیا کسی مصلح کی محتاج ہوتی ہے تو خدا تعالیٰ کی طرف سے اس بندے پر الہام نازل کیا جاتا ہے اور وہ الہام دنیا میں ایک نئی روحانی پیدائش کے لئے بطور استقرار حمل کے ہوتا ہے۔اور اپنی جگہ پر یہ مرحلہ ایسا ضروری ہوتا ہے کہ اگر ہم اس کو اہم ترین مرحلہ قرار دیں تو یہ بالکل صحیح ہوگا۔کیونکہ تمام آئندہ ہونے والے واقعات اور حالات اس پر منتج ہوتے ہیں۔خدا تعالیٰ کا وہ الہام جو بندے پر پہلی دفعہ نازل ہوتا ہے کہ میں تجھے بنی نوع انسان کی ہدایت کے لئے کھڑا کرتا ہوں ، بطور استقرار حمل کے ہوتا ہے۔مگر اس الہام کے ساتھ ہی دنیا میں کوئی فوری تغیر پیدا نہیں ہوتا۔ہاں اس الہام کے بعد کامیابی کے رستے کھلنے شروع ہو جاتے ہیں۔جس طرح بچے کی پیدائش میں ہم دیکھتے ہیں کہ وہ نطفہ سے خون کا لوتھڑا بنتا ہے، پھر اس میں زیادہ گرانی پیدا ہوتی ہے اور وہ گوشت کی شکل اختیار کرتا ہے۔پھر اس کی 575