تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 568 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 568

خطبہ جمعہ فرمودہ 08 جون 1945ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم تبلیغ کے لئے پوری طرح تیاری کرتے اور مبلغین کو بھی تیار کر لیتے۔چنانچہ جہاں تک ہماری کوششوں کا سوال تھا ، ہم نے اس کے لئے پوری جدوجہد کی۔اس وقت مغربی ممالک میں سے آٹھ ملک ہمارے مدنظر ہیں، جہاں ہم اپنے مبلغین بھیجنے والے ہیں۔یعنی انگلستان ، شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ، فرانس، ہسپانیہ جرمنی، ہالینڈ اور اٹلی۔مغربی ممالک میں سے فی الحال انہیں ممالک میں مبلغ بھیجنے کا ارادہ ہے۔مشرقی ممالک میں سے ایران، شام، فلسطین، مصر اور افریقہ کے مختلف ممالک ہیں، جہاں ہم نے مبلغ بھجوانے ہیں۔ہماری طاقتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ، یہ بہت بڑی سکیم ہے۔ایک ہی وقت میں ہیں، پچیس ممالک میں پچاس، ساٹھ مشنریوں کا بھیجنا آسان کام نہیں۔ان کو بیرون ہند بھیجنے کے لئے بہت سے اخراجات درکار ہوں گے۔اگر باقی سب اخراجات کو چھوڑ دیا جائے اور صرف کرایہ کا اندازہ لگایا جائے ، جوان مبلغوں کے جانے اور واپس آنے اور آنے جانے کی تیاری پر خرچ ہوگا تو وہی تقریباً تین لاکھ روپیہ بن جاتا ہے۔اگر ان مبلغوں کے جانے اور واپس آنے میں چار سال لگ جائیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں ہر سال پچھتر ہزار روپیہ خرچ کرنا پڑے گا۔تبلیغ اور لٹریچر کی اشاعت کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔میں سمجھتا ہوں مخلصین جماعت نے اللہ تعالیٰ کے راستے میں اپنی طاقت سے بڑھ کر قربانیاں پیش کی ہیں۔اس لحاظ سے جو چیز ہماری طاقت میں تھی ، اس کے لئے ہم نے پوری تیاری کر لی ہے۔مگر جو چیز ہماری طاقت سے باہر ہے، اس کے لئے ہم مجبور ہیں۔حکومتیں ہماری طاقت سے باہر ہیں، غیر ممالک میں داخلے کی اجازت ہمارے اختیار میں نہیں بلکہ ان حکومتوں کے اختیار میں ہے، جن سے ہماری روحانی جنگ جاری ہے۔اس لئے یہ ضروری ہے کہ ہمارے راستے میں مشکلات پیش آئیں۔اب جنگ کے خاتمہ کے ساتھ مزید سیاسی پیچیدگیاں پیدا ہو رہی ہیں۔ادھر جنگ یورپ کا خاتمہ ہوا، ادھر سیاسی حالات خراب ہو گئے ہیں۔اس سے قبل ہم نے متواتر پانچ چھ سال غیر ممالک کے راستوں کے کھلنے کا انتظار کیا لیکن اب دوبارہ ایسے حالات پیدا ہور رہے ہیں، جن کی وجہ سے تبلیغ میں رکاوٹیں ہوتی نظر آتی ہیں۔ہمارے دلوں کی حالت بالکل ویسی ہی ہے، جیسے کسی شاعر نے کہا ہے۔۔قسمت تو دیکھئے کہ کہاں ٹوٹی ہے کمند دو چار ہاتھ جبکہ لب بام رہ گیا پانچ چھ سال کا لمبا عرصہ ہم نے انتظار کرتے کرتے گزارد یا اور اس عرصہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل و حسان سے ہم نے ایک مضبوط تبلیغی فنڈ قائم کر لیا۔اس فنڈ کو قائم کرنے کے لئے جماعت نے بڑھ چڑھ کر 568