تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 567
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم خطبہ جمعہ فرمود 08 جون 1945ء معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ جماعت کو مزید قربانیوں کی طرف بلانا چاہتا ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 08 جون 1945ء سورة فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں نے جماعت کو بارہا اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جنگ کے بعد جہاں مذہبی جنگ شروع ہونے والی ہے، وہاں ہمارے لئے اسلام کی تبلیغ اور احمدیت کی ترقی کے راستے بھی کھلنے والے ہیں۔اور یہ بھی بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مشیت سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس جنگ کے بعد ایک اور جنگ آنے والی ہے۔میرا خیال تھا کہ موجودہ جنگ اور آئندہ آنے والی جنگ میں کچھ وقفہ ہوگا۔لیکن حالات اتنی سرعت سے تبدیل ہورہے ہیں کہ تیسری جنگ کے خطرہ کے آثار ابھی سے نظر آرہے ہیں۔ہمیں موجودہ جنگ کے ختم ہونے کی خوشی تبھی ہو سکتی تھی ، جب اس جنگ اور آئندہ آنے والی جنگ میں اتنا وقفہ ہوتا کہ ہم اپنے تبلیغی پروگرام کو مکمل کر سکتے۔اگر کچھ وقفہ ہمیں میسر آجاتا تو ہمیں امید تھی کہ ہم مختلف ممالک میں اسلام اور احمدیت کی تبلیغ کے مراکز قائم کر لیتے۔لیکن آنے والے خطرات سے مزید مشکلات پیدا ہوتی نظر آتی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ یہ حالات ، جو خراب نظر آ رہے ہیں، عارضی ہیں یا مستقل طور پر لمبے عرصہ تک چلے جائیں گے؟ بہر حال ان حالات کا جلدی سدھرنا بہت مشکل نظر آتا ہے۔مجھے خدشہ ہے کہ اگر اس جنگ کے خاتمہ اور اگلی جنگ کے ابتداء میں لمبا فاصلہ نہ ہوا تو ہم اپنی تبلیغی سکیموں میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ہماری تبلیغی سکیمیں اس وقت تک بار آور نہیں ہوسکتیں، جب تک ان مشکلات کا خاتمہ نہ ہو جائے ، جو اس وقت نظر آرہی ہیں۔ابھی تک مختلف ممالک کے راستے نہیں کھلے۔گو ہمارے مبلغین تیار ہیں اور بعض کے پاسپورٹ بھی بن چکے ہیں۔لیکن سفر کے لئے Passage priority منظور نہیں ہوئے اور بعض کے ابھی تک پاسپورٹ بھی تیار نہیں ہوئے۔جس کے معنی یہ ہیں کہ جب تک پاسپورٹ نہیں ملیں گے، ہمارے مبلغ مختلف ممالک میں تبلیغ کے لئے نہیں جاسکیں گے۔اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ یہ حالات کب سازگار ہوں گے اور یہ نئی پیچیدگیاں کب دور ہوں گی؟ بہر حال ہماری طرف سے انشاء اللہ پہلا تبلیغی جتھہ تیار ہے اور اگر پاسپورٹ اور اجازت سفرسل جائے تو مبلغین جانے کو بالکل تیار بیٹھے ہیں۔اپنے کام کو مد نظر رکھتے ہوئے ، ہمارے لئے ضروری تھا کہ ہم 567