تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 569 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 569

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم خطبہ جمعہ فرمودہ 08 جون 1945ء قربانیاں کیں۔انتظار کے یہ سال ہمارے لئے نہایت تلخ اور تکلیف دہ سال تھے۔لیکن اگر پھر سیاسی پیچیدگیاں پیدا ہو جائیں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ مزید پانچ چھ سال تک ہمیں اپنی تبلیغی سکیموں کو جاری کرنے کے لئے انتظار کرنا پڑے گا۔جہاں جماعت کے سامنے یہ مشکلات اور خطرات ہیں، وہاں اللہ تعالیٰ کا منشاء یہ معلوم ہوتا ہے کہ جماعت کو مزید قربانیوں کی طرف بلائے۔ہماری مشکلات کی زیادتی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہمارا جتھہ کم ہے۔دنیا آج جتھہ کو دیکھتی ہے اور اس سے مرعوب ہوتی ہے۔اگر ہمارے مبلغین کے پاسپورٹوں کا سوال ہو تو گورنمنٹ کہہ دیتی ہے ابھی راستے نہیں کھلے، بہت مشکلات ہیں۔لیکن پادری ساری دنیا میں تبلیغ کر رہے ہیں۔گورنمنٹ کے انتظام کے ماتحت ان کو دوران جنگ بھی اٹلی ، روس، فرانس، سپین، چین، آسٹریلیا اور دوسرے ملکوں میں بھیجا گیا اور ان کے لئے پاسپورٹ مہیا کئے گئے۔ہم نہیں سمجھ سکتے کہ کیا جاپان والے دوسرے جہازوں پر تو گولہ باری کرتے ہیں اور ان جہازوں پر گولہ باری نہیں کرتے ، جن میں پادری سفر کر رہے ہوں؟ پس اصل بات یہ نہیں کہ جنگ کی وجہ سے ہمیں تو مشکلات پیش آتی ہیں لیکن پادریوں کو مشکلات پیش نہیں آتیں۔بلکہ اصل بات یہ ہے کہ پادریوں کا ایک ایسی قوم کے ساتھ تعلق ہے، جو اپنی طاقت اور حکومت کی وجہ سے ان کو راجوں مہاراجوں کی طرح لئے پھرتی ہے۔چونکہ ہماری جماعت سیاسی لحاظ سے ان کی نظر میں کچھ وقعت نہیں رکھتی، اس لئے ہمارے مبلغین کی ضروریات کو اتنی بھی وقعت نہیں دی جاتی جتنی ان گورنمنٹ کے چپڑاسیوں کو وقعت دی جاتی ہے اور ان کے لئے ہر قسم کی سہولتیں ہم پہنچائی جاتی ہیں۔ان مشکلات کو دیکھ کر ہمیں اپنی کوششوں اور قربانیوں کو پہلے سے بہت زیادہ بڑھا دینا چاہئے کیونکہ ان مشکلات کا ایک حصہ ہماری کمزوریوں کی وجہ سے ہے۔جہاں اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس قسم کے حالات پیدا ہورہے ہیں، جن کی وجہ سے ہمارا کام بڑھ رہا ہے ، وہاں ہماری یہ کمزوری کہ سیاسی لحاظ سے ہماری جمعیت اور جتھہ کم ہے، ہماری مشکلات کو اور بھی بڑھادیتی ہے۔اگر ہماری جماعت ہیں پچپیس گنا زیادہ ہو جائے تو جس قسم کی تنظیم ہماری جماعت کی ہے اور جس قسم کی قربانیاں ہماری جماعت کرتی ہے، ان کے لحاظ سے اس قسم کی مشکلات آپ ہی آپ دور ہو جائیں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت ایسی قربانیاں کرتی ہے کہ دوسری قو میں اس رنگ میں قربانیاں نہیں کر سکتیں۔اور در حقیقت قوم کی عزت اس کی قربانیوں کی وجہ سے اس کی تعداد سے کئی گنے زیادہ ہو جاتی ہے۔پس ایک طرف میں جماعت کے افراد کو مزید قربانیوں کی طرف توجہ دلاتا ہوں اور دوسری طرف یہ نصیحت کرتا ہوں کہ دوستوں کو دعاؤں پر خاص طور سے زور دینا چاہئے تا اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمیں اتنا 569