تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 538 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 538

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 09 مارچ 1945ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم سال میں جتنے احمدی ہوئے تھے ، اس سال جنوری فروری، صرف دو مہینوں میں اس کے نصف سے زیادہ ہو چکے ہیں اور اگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہی حالت قائم رہے تو پچھلے سال کی نسبت چار گنے سے بھی زیادہ کامیابی کی امید کی جاسکتی ہے۔(1) پھر ان دو ماہ میں ایک عجیب بات یہ ہوئی ہے کہ عورتوں کے طبقہ میں حیرت انگیز طور پر تبلیغی رستہ کھلا ہے اور ان دو ماہ میں مسلمانوں کے ایک چوٹی کے خاندان کی، جسے تمام ہندوستان میں علمی اور تجارتی رعب حاصل ہے، ایک خاتون احمدی ہوئیں ہیں۔پھر ایک اور خاتون ، جو انگریز ہیں اور انگلستان کے ایک ڈیوک کی رشتہ دار اور ہندوستان کے ایک بہت بڑے انگریز افسر کی بیوی ہیں، مسلمان ہوئی ہیں اور بیعت کی ہے۔جو ہندوستان کی تاریخ میں پہلی مثال ہے۔(ہ) انہی دوماہ میں دو نواب خاندانوں کے افراد نے بیعت قبول کی ہے۔(و) ہماری تبلیغ کا رخ زیادہ تر اسلامی ممالک کی طرف ہے۔گو ہم مغربی ممالک میں بھی تبلیغ کرتے ہیں مگر زیادہ خیال ہمیں اسلامی ممالک کا ہی ہے کیونکہ ان کا حق ہم پر بہت زیادہ ہے۔ان ممالک میں احمدیت کی ترقی کے سامان اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہونے لگے ہیں۔اٹلی کی حکومت میں لیبیا کا ایک علاقہ تھا جسے تھوڑا عرصہ ہوا، اتحادیوں نے فتح کر لیا ہے۔یہ علاقہ مصر کے ساتھ لگتا ہے اور وہاں بہت عرصہ تک اسی طرح لڑائی ہوتی رہی ہے، جیسا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے رویاء میں دکھایا تھا۔اس علاقہ کا ایک مشہور شہر بن غازی ہے، جس کا ذکر بار بار خبروں میں آتا رہا ہے۔اس علاقہ کے ایک حصہ کا صدر مقام طبروق اور دوسرے حصہ کا بن غازی ہے۔اور یہ شہرلڑائی کا گویا ایک ہیں (Basc) تھا۔بن غازی اس لئے بھی زیادہ مشہور ہے کہ دینی تحریک یہاں طبروق کی نسبت زیادہ زبردست ہے۔جیسے مثلاً ہندوستان میں دیو بند و غیرہ مقام ہیں۔بن غازی کے چیف امام جو عرب ممالک کی آزادی کی تحریک کے ایک لیڈر بھی تھے اور اس وجہ سے اٹلی کی حکومت ان کی مخالف تھی اور انہیں اطالوی حکام نے اٹلی کے کسی مقام پر قید کر رکھا تھا۔اطالوی حکومت نے ان کو جنگ کا تمام عرصہ قید رکھا اور واپس اپنے ملک میں نہ آنے دیا۔کیونکہ وہ ڈرتی تھی کہ وہ ملک کو آزادی کی تحریک کی طرف لائیں گے۔امریکنوں اور انگریزوں کے داخلہ پر وہ آزاد ہوئے ہیں۔چند روز ہوئے ان کی بیعت کا خط اٹلی سے آیا ہے۔یہ بیعت گو ہے تو جلسہ سالانہ سے پہلے کی مگر چونکہ خط ملا بعد میں ہے، اس لئے انہیں دوماہ میں اس کا شمار ہوگا۔گویا اس طرح اللہ تعالیٰ نے ان علاقوں میں تبلیغ کا ایک نیا رستہ کھول دیا ہے۔538