تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 320 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 320

خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مارچ 1944ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم روپے کو کسی اعلیٰ کام پر لگایا جائے تو ڈیڑھ لاکھ روپیہ سالانہ آمد ہوسکتی ہے۔اس طرح ایک ریز روفنڈ سے آہستہ آہستہ دوسرا ریز رو فنڈ قائم ہو سکتا ہے اور دوسرے ریز رو فنڈ کی آمد سے تیسرار بیز روفنڈ قائم ہو سکتا ہے۔یہاں تک کہ دو تین کروڑ بلکہ دو تین ارب تک یہ رقم پہنچ سکتی ہے۔پھر پانچ ہزارہی نہیں، پانچ لاکھ مبلغ اگر ہم رکھنا چاہیں گے تو وہ بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے رکھ سکیں گے کیونکہ پانچ ہزار مبلغ کافی نہیں۔چونکہ ہمارا کام جماعت کی تربیت کرنا بھی ہے۔اس لئے ہمارے مبلغ پانچ لاکھ ہونے چاہئیں۔جن کا ایک حصہ تبلیغ کرے اور دوسراحصہ تربیت کی طرف توجہ کرے۔پس ایک تو یہ بات ہے، جس کی طرف میں جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں، دوسرے میں نے بتایا ہے کہ افریقہ سے مطالبہ آیا ہے کہ وہاں بارہ مبلغوں کی ضرورت ہے۔یہ مطالبہ بھی ایسا ہے، جسے پورا کرنا ہمارے لئے ضروری ہے۔خدا تعالیٰ کے لاکھوں بندے، جو افریقہ کے مختلف حصوں میں رہتے ہیں، اس وقت غلامی میں مبتلا ہیں اور مصلح موعود کے متعلق اللہ تعالیٰ کی جو پیشگوئی ہے، اس میں ایک خبر یہ بھی دی گئی ہے کہ وہ اسیروں کی رستگاری کا موجب ہوگا۔یہ وہ تو میں ہیں، جو حقیقی معنوں میں اسیر ہیں۔ہزاروں سال سے ان اقوام کو حکومت نہیں ملی اور دوسروں کی غلامی اور ماتحتی میں ہی اپنی زندگی کے دن گزارتی چلی آ رہی ہیں۔آج یہ تو میں ہمیں پکار پکار کہہ رہی ہیں کہ آؤ اور ہمیں اسلام سکھاؤ، آؤ اور ہمیں حریت کا سبق دو۔خدا نے ہمیں اس کام کے لئے مقرر کیا ہے کہ ہم ان قوموں کو رستگاری بخشیں ، ہم ان کی غلامی کی زنجیروں کو کاٹ دیں اور نہ صرف انہیں ضمیر کی حریت کا سبق دیں بلکہ ان کی جسمانی ذلت اور ظاہری نکبت کو بھی دور کریں۔وہ تو میں تعلیم سے عاری ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ ہم ان میں تعلیم کا سلسلہ جاری کریں، ان میں عقل اور شعور پیدا کریں ، انہیں تمدن اور تہذیب سے رہنا سکھائیں، ان میں تنظیم پیدا کریں اور پھر دین کی محبت اور خدا تعالیٰ کی اطاعت کا مادہ ان میں پیدا کریں۔دیکھو! وہ کس قدر قربانی کرنے والی قومیں ہیں؟ وہ اتنے جاہل اور تعلیم سے نا آشنا ہونے کے با وجود تمام مشنوں کا خرچ خود برداشت کر رہے ہیں، آپ ہی مدر سے چلاتے ہیں، آپ ہی مسجد میں بناتے ہیں ، آپ ہی مبلغوں کو مختلف علاقوں میں مقرر کرتے اور ان کے گزارہ کا بندوبست کرتے ہیں۔ابھی ان کی تعلیم ایسی نہیں کہ وہ اعلیٰ درجہ کے مبلغ پیدا کر سکیں، جو تعلیم یافتہ لوگوں کو مذہب کے متعلق اطمینان دلا سکیں لیکن بہر حال وہ بڑے اخلاص سے تمام کام کر رہے ہیں اور اپنے اخراجات خود برداشت کر رہے ہیں۔اس علاقہ میں کام کرنے کے لئے کچھ عربی اور کچھ انگریزی کا جانا ضروری ہے۔ان کو تین چار مہینہ کی ٹرینگ 320