تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 319
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مارچ 1944 ء مگر یاد رکھو! زندگی وقف کرنے کے بعد انسان پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔صرف مرتد ہو کر ہی وہ واپس لوٹ سکتا ہے، اس کے بغیر اس کے لئے کوئی صورت نہیں ہوگی۔یہاں پچھلے دنوں ایک شخص نے غفلت کی ، اس نے اپنی زندگی وقف کی ہوئی تھی مگر وقف کے بعد اس نے بد عہدی سے کام لیا۔جس پر میں نے اسے قادیان سے خارج کر دیا اور میں نے کہہ دیا کہ صرف جلسہ سالانہ اور مجلس شوری کے دنوں میں دس دن کے لئے وہ قادیان آسکتا ہے، ان ایام کے علاوہ اسے قادیان آنے کی اجازت نہیں۔یہ بھی درحقیقت اس سے نرمی ہی کی گئی ہے ورنہ اصل سزا یہی تھی کہ اسے جماعت سے خارج کر دیا جاتا۔پس جو شخص بھی آئے، اسے سمجھ لینا چاہیے کہ اس کا رویہ ایسا قربانی والا ہو کہ وہ سمجھ لے، اب میں مرکر ہی اس کام سے ہٹوں گا ، اس کے علاوہ میرے لئے اور کوئی صورت نہیں۔جب تک کوئی شخص اس رنگ میں اپنے آپ کو وقف نہیں کرتا ، اس وقت تک اس کا وقف اپنے اندر کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔بہر حال جماعت میں ایسے ہمت والے لوگ موجود ہیں اور جب کہ خدا نے یہ کام ہمارے سپرد کیا ہے تو میں یقین رکھتا ہوں کہ سو میں سے نانوے ایسے ہی لوگ ہوں گے، جو اپنی زندگی وقف کرنے کے لئے تیار ہوں گے۔پس وہ لوگ اپنے آپ کو پیش کریں، جو مضبوط جسم والے ہوں، زمیندارہ کام سے دلچسپی رکھتے ہوں اور محنت اور شوق سے کام کرنے کے لئے تیار ہوں۔اس غرض کے لئے اگر ہمیں ایسے گریجوایٹ مل جائیں جنہوں نے زراعت کا امتحان پاس کیا ہو تو ان کو منیجر اور بعض کو نائب منیجر بنایا جاسکتا ہے اور جو کم تعلیم یافتہ ہوں ان کو اکا ؤنٹنٹ یا نشی وغیرہ بنایا جا سکتا ہے۔بہر حال ایسے لوگوں کی ہمیں ضرورت ہے۔کیونکہ یہی وہ سال ہیں، جب اجناس کی قیمتیں زیادہ ہیں اور سلسلہ کو مالی لحاظ سے نفع حاصل ہوسکتا ہے۔اس طرح ان زمینوں کی آمد سے ایک بھاری ریز روفنڈ قائم کیا جاسکتا ہے۔میرا دل چاہتا تھا کہ ہم اپنی ساری زمینیں آزاد کر لیں مگر ابھی تک ساری زمینوں کو آزاد نہیں کرایا جاسکا، بہت سی آزاد کرائی گئی ہیں مگر اس میں تین چار لاکھ روپیہا ایسا ہے، جو قرض لیا گیا ہے۔میرا منشاء ہے کہ نہ صرف ہم اپنی تمام زمینیں آزاد کرالیں بلکہ انہی کی آمد سے چار پانچ سال کے عرصہ میں کم سے کم 25 لاکھ روپیہ کا ایک اور ریز روفنڈ قائم کر لیں اور یہ کوئی بڑی بات نہیں۔اگر کام کرنے والے محنت سے کام کریں ، دیانتداری سے کام کریں، اخلاص سے کام کریں تو پچیس لاکھ روپیہ کا مزید ریز روفنڈ قائم ہونا کوئی مشکل بات نہیں۔پھر اس پھپیں لاکھ روپیہ کو نفع پر لگایا جائے تو اس کی آمد سے بعض اور کام کئے جاسکتے ہیں۔معمولی تجارت پر بھی اگر اس قدر روپیہ لگا دیا جائے تو 25 لاکھ پر 75 ہزار روپیہ نفع ہو سکتا ہے اور اگر 319