تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 682
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 27 جنوری 1939ء دو وو تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد اول۔۔۔۔اس کے بعد میں بیرونی جماعتوں کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ وہ جلد از جلد واقفین کی فہرستیں تیار کر کے بھجوا دیں تا ان کے علاقوں میں بھی تبلیغ کے نظام کو مکمل کیا جائے۔شروع میں کام کرنے والوں کے لئے بے شک وقتیں ہوں گی لیکن اگر ہمت اور ارادہ ہو تو مشکلات خود بخود دور ہو جایا کرتی ہیں“۔صرف ضرورت ارادہ کی ہے اور اخلاص کی۔پس میں بیرونی جماعتوں کی بھی توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور ہر بالغ مرد ، عورتوں کو میں ابھی مجبور نہیں کرتا۔گو وہ اپنی خدمات پیش کریں تو شکریہ کے ساتھ قبول کی جائیں گی مگر ان کی یہ خدمت طوعی ہوگی لیکن ہر بالغ مرد احمدی سے میں امید کرتا ہوں کہ وہ اپنا وقت اس کام کے لئے دے گا اور یہ ذمہ داری لے گا کہ خواہ کتنا وقت کیوں نہ دینا پڑے وہ ایک یا دو یا تین یا ان سے زیادہ احمدی سال میں ضرور بنائے گا۔پس تمام جماعتیں ایسی فہرستیں تیار کر کے جلد بھجوا دیں تا ان کے لئے کام کی سکیم بنادی جائے اور اگر اس سکیم کی اہمیت کو مد نظر رکھا جائے تو چند سال میں ہی ہندوستان کی کایا پلٹ سکتی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ سیاسی طور پر اسلام اس وقت نہایت نازک دور سے گزر رہا ہے۔ایسے نازک دور سے کہ اگر اس وقت اس کی حفاظت کے لئے کوئی جماعت کھڑی نہ ہوگی تو اس کے مٹ جانے میں کوئی شبہ نہیں۔یوں تو مسلمان بے شک دنیا میں رہیں گے مگر نام کے مسلمانوں سے اسلام کو کیا فائدہ؟ قرآن دنیا میں اس لئے نہیں آیا تھا کہ اسے جزدانوں میں بند کر کے رکھا جائے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں اس لئے نہیں آئے تھے کہ لوگ منہ سے آپ کو خدا کا رسول تسلیم کر لیں بلکہ اس لئے آئے تھے کہ خدا تعالی کی تعلیم کو دنیا میں قائم کریں۔اگر یہ نہیں تو مسلمانوں کا وجود تعداد میں خواہ کتنا کیوں نہ بڑھ جائے ، بے فائدہ ہے۔" اس نازک موقعہ پر ایک جماعت احمدیہ ہی ہے جس سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے مقابلہ کے میدان میں آگے آئے گی اور جلد اسلام کے حقیقی پیروؤں کی اتنی تعداد پیدا کرلے گی کہ جو دنیا کا مقابلہ آسانی سے کر سکے۔گو باہر سے بھی اطلاعات آنی شروع ہوگئی ہیں مگر اس کے لئے آخری تاریخ 8 مارچ مقر ر ہے۔یہ خطبہ دیر سے چھپ رہا ہے اس لئے میں ہندوستان کے لئے 8 مارچ کی تاریخ مقرر کر دیتا ہوں۔دعوت وتبلیغ کو چاہئے جس طرح تحریک جدید کا عملہ محنت کر کے سب جماعتوں سے وعدہ لکھوا چکا ہے وہ بھی خاص زور دے کر فہرستیں مکمل کریں اور سلسلہ کے اخبار اس کام میں ان کی پوری مدد کریں اور اس لحاظ سے وقت بہت کم ہے۔اس لئے میں پھر دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ اس سے بہت 682