تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 681 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 681

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 27 جنوری 1939ء پر زور تبلیغ کی اہمیت اور ضرورت خطبہ جمعہ فرمودہ 27 جنوری 1939ء میں نے پچھلے سے پچھلے جمعہ میں قادیان کی جماعت کو تبلیغ احمدیت کے لئے اپنے آپ کو بطور والینٹیر پیش کرنے کی تحریک کی تھی اور اس کے مطابق واقفین کی لسٹیں میرے پاس پہنچ گئی ہیں۔میں نے تحریک جدید اور نظارت دعوۃ و تبلیغ کے سپرد یہ کام کیا ہے کہ وہ پہلے ایسے علاقوں کے لئے جہاں تبلیغ کے لئے خاص طور پر ضرورت ہے، آدمی چن لیں اور پھر بقیہ لوگوں کو ان علاقوں میں کام کرنے کی اجازت دے دیں جن کو وہ خود ترجیح دیتے ہیں۔تبلیغ ایسا ضروری فرض ہے کہ جو الہی جماعتوں کے ابتدائی زمانہ میں سب سے زیادہ اہم ہوتا ہے کیونکہ وہ پروگرام جو اللہ تعالی کی طرف سے الہی جماعتوں کو دیا جاتا ہے اس کو تفصیلی طور پر پورا کرنے کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ بعض علاقوں میں یا ملکوں میں اس جماعت کی اکثریت ہو۔خالی شہروں کی اکثریت کافی نہیں ہوتی بلکہ وسیع علاقوں اور ملکوں میں ہی وہ احکام نافذ کئے جا سکتے ہیں جو سوسائٹی کے ساتھ بحیثیت جماعت تعلق رکھتے ہیں۔پس اسلام کی وہ تشریح جو حضرت مسیح موعود کے ذریعہ ہمیں ملی ہے اور اسلام کا وہ دور جو دنیا میں آج سے تیرہ سو سال قبل گزرا ہے۔اس تشریح پر عمل اور اس دور کا قیام اسی صورت میں ممکن ہے کہ جبکہ ہم وسیع علاقہ میں اپنی اکثریت پیدا کر لیں اور پھر باہمی اتحاد اور فیصلہ کے ساتھ اس قانون اور شریعت کو رائج کریں جس کو اسلام نے ہم میں رائج کرنا چاہا ہے۔وو و قرآن کریم کی تعلیم کو عملی صورت میں کسی علاقے میں ظاہر کرنے کے لئے ضروری ہے کہ کوئی وسیع علاقہ ایسا ہو جہاں جماعت احمدیہ کلی طور پر موجود ہو یا بہت بڑی اکثریت رکھتی ہو اور یہ غرض پوری نہیں ہوسکتی جب تک کہ منتظم صورت میں تبلیغ نہ کی جائے مختلف علاقے لے لئے جائیں اور ان میں منظم طور پر پورے زور کے ساتھ تبلیغ کی جائے یہاں تک کہ وہ علاقہ ظاہر ہو جائے جسے اللہ تعالیٰ نے اس سعادت کے لئے مقرر فرمایا ہو۔681