تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 643
جدید - ایک الہی تحریک جلد اول وو اقتباس از خطبه جمعه فرموده 2 دسمبر 1938ء اپنی زندگیاں خدمت دین کے لئے بلا شرط وقف کرو خطبہ جمعہ فرمودہ 2 دسمبر 1938ء ایک اہم امر کی طرف جماعت کے دوستوں کو توجہ دلا دیتا ہوں۔میں بتا چکا ہوں کہ بیرونی ممالک میں تبلیغ اسلام کیلئے اور اس ملک میں بھی اللہ تعالیٰ کا نام بلند کرنے اور سلسلہ کے کاموں کو مضبوطی سے چلانے کے لئے مجھے ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو اپنی زندگیاں خدمت دین کے لئے وقف کریں۔میں شروع سے بتاتا چلا آرہا ہوں کہ تحریک جدید کا کام وسیع کرنے کیلئے ہمارے پاس روپیہ نہیں۔اگر ساری جماعت اپنی ساری دولت بھی دے دے تب بھی اتنا رو پہیہ ہمارے ہاتھ میں نہیں آسکتا جس کے ذریعہ ہم اس کام کو سر انجام دے سکیں جو اس وقت ہمارے سامنے ہے۔اگر ہم کام کر سکتے ہیں تو اسی طرح کہ نوجوان اپنی زندگیاں وقف کریں اور جو قلیل گزاروں پر جو ان کی حیثیت کے لحاظ سے قلیل ہوں کام کریں۔چونکہ حقیقت بھی یہی ہے اور تجربہ سے بھی یہی ثابت ہوا ہے کہ جب تک مبلغ اعلی پایہ کی علمی قابلیت نہ رکھتے ہوں اس وقت تک تبلیغ سے چنداں فائدہ نہیں ہوتا۔اس لئے ہمارے لئے ضروری ہو گا کہ ہم ان نوجوانوں کو تعلیم دلائیں۔نہ صرف دینی بلکہ دنیوی بھی تا کہ بیرونی ممالک میں جب وہ کام کرنے کے لئے نکلیں تو ان کی راہ میں کوئی روک واقع نہ ہو۔پس ہر نوجوان کو دو تین سال تک تعلیم دینے کے بعد پھر کام پر لگایا جائے گا بلکہ ڈیڑھ دو سال تو قادیان کی تعلیم پر ہی جو نہ ہی اور دینی تعلیم ہے خرچ ہو جائیں گے اور ڈیڑھ دو سال انہیں بیرونی ممالک میں سے کسی ملک میں انگریزی یا عربی کی تعلیم دلانی پڑے گی تب کہیں جا کر وہ کام کے قابل بن سکیں گے۔پس اس کے لئے آج ہی تیاری کی ضرورت ہے۔میں نے بتایا تھا کہ اس وقت ہمارے پاس بارہ نوجوان ہیں۔جو یا تو انگریزی کے گریجوایٹ ہیں یا عربی کے گریجوایٹ ہیں لیکن ابھی اور بہت سے نوجوانوں کی ضرورت ہے۔پہلے کام کو شروع کرنے کیلئے بھی اور آئندہ کے کام کو وسیع کرنے کے لئے بھی۔پس میں آج پھر اپنی جماعت کے نوجوانوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ ہمت کر کے آگے آئیں اور اس جوش کا ثبوت دیں جس کا اظہار وہ اس طرح کیا کرتے ہیں کہ ہم اپنی جانیں احمدیت کی عزت کی حفاظت کے لئے قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔آج کل اسلام کو اس کی 643