تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 563
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد اول اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 18 جون 1938ء خیال کرو کہ جو گزشتہ سالوں میں اس تحریک میں حصہ نہیں لے سکے ان کے لئے رحمت کے دروازے بند ہو چکے ہیں۔تو بہ کا دروازہ ہر وقت کھلا ہے۔جو شخص نیکی کو شروع کر کے آخر تک لے جاتا ہے یا درمیان میں شامل ہو کر آخر تک لے جاتا ہے وہ کامیاب ہو جاتا ہے۔نا کام وہی ہوتا ہے جو رستہ میں چھوڑ کر بیٹھ جاتا ہے۔ایسے شخص سے اللہ تعالیٰ بھی کہتا ہے کہ تم نے ہمیں چھوڑ دیا اس لئے ہم تمہیں چھوڑتے ہیں مگر جو وو دیر سے آتا ہے اور تو بہ کرتا اور کوشش کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ سے مل سکے وہ ضائع نہیں کیا جاتا۔لوگ آنے والے کو طعنہ دیتے ہیں کہ جھک مار کر واپس آگیا اور کہتے ہیں کہ کم بخت جب طاقت اور ہمت تھی اس وقت تو ساتھ نہ دیا اور اب آیا ہے لیکن جب کوئی گنہ گار تو بہ کر کے اللہ تعالیٰ کے حضور آئے تو وہ اسے یاد بھی نہیں دلاتا کہ تم نے کیا قصور کئے تھے بلکہ خوش ہوتا ہے کہ اس کا کھویا ہوا بندہ واپس آیا۔یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم میں اس کا نام غفار، ستار اور مُكَفِّرْ عَنِ السَّيِّئَاتِ آیا ہے۔غفار کے معنی ہیں کہ وہ معاف کر دیتا ہے اور سزا نہیں دیتا۔ستار کے معنی ہیں کہ وہ بندے کے گناہوں کو بعد میں یاد بھی نہیں دلاتا اور مکفر کے معنی ہیں کہ مستقبل میں گناہوں کے بد نتائج کو بھی مٹاڈالتا ہے۔مثلاً ایک شخ نے ایسی روٹی کھائی کہ جس کے نتیجہ میں اس کے پیٹ میں درد ہونے والا ہے تو وہ اگر تو بہ کرے تو خدا تعالیٰ ان نتائج کو مٹا دیتا ہے جو اس روٹی سے نکلنے والے تھے اور انسان کے گزشتہ گناہوں کو نہ صرف یہ کہ اللہ تعالیٰ خود یاد نہیں دلاتا بلکہ دوسرے جن انسانوں کو ان کا علم ہوتا ہے ان کے دلوں سے بھی ان کو مٹا دیتا ہے۔پس تم مت خیال کرو کہ تم سے پہلے کوتاہی ہوئی ہے اگر تم سچی توبہ کرو گے تو اللہ تعالیٰ سب بھلا دے گا بلکہ دوسرے جاننے والوں کے دلوں سے بھی مٹا دے گا۔پس دوست جولائی کے آخری اتوار تک جلسے کریں۔عورتوں، بچوں اور مردوں کا کم سے کم ایک ایک جلسہ ضرور کیا جائے جن میں تحریک جدید کے چندہ نیز دوسرے مقاصد کے متعلق کھول کر بیان کیا جائے اور پھر کوشش کی جائے کہ اس جلسہ تک چندہ کا بہت سا حصہ جمع ہو جائے۔احباب نے شروع شروع میں چندوں کی ادائیگی میں سستی کی تھی مگر میرے اعلانوں کے نتیجہ میں بہت حد تک چندے ادا ہو گئے ہیں۔سیکرٹریان تحریک جدید کو سمجھنا چاہئے کہ اب ان کی ذمہ داری کے امتحان کا وقت آ گیا ہے۔ثواب صرف نام سے نہیں بلکہ کام سے ہوتا ہے۔اس لئے کوشش سے کام کریں اور کم سے کم ایک ایک جلسہ عورتوں ، مردوں اور بچوں کا کرا دیں جس میں تحریک جدید کے تمام شعبے کھول کھول کر بیان کئے جائیں اور پھر جولائی کے آخر میں جو جلسہ ہو وہ رسمی نہ ہو بلکہ حقیقی ہو۔مجھے افسوس ہے کہ پچھلے جلسے قادیان میں بھی رسمی ہوتے رہے ہیں اور بہت کم لوگ شامل ہوتے 563