تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 376
اقتباس از تقریر فرموده 25 اکتوبر 1936ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول یہ چھ تجویزیں جماعت کے متعلق ہیں۔انجمن کے کارکنوں کے متعلق میں یہ تجویز کرتا ہوں کہ بیس یا پچیس فیصدی ان کی تنخواہ کا تمام کارکنوں سے جبری قرضہ لیا جائے۔اگر کوئی ریٹائر ہو جائے تو اس کو اس کی رقم فوراً پراویڈنٹ فنڈ کے ساتھ ادا کر دی جائے ورنہ تین سال تک یہ قرض لیا جائے البتہ پندرہ روپے یا اس سے کم تنخواہ والوں سے کوئی کٹوتی نہ ہو۔اس بارہ میں تخفیف کمیٹی سے مشورہ لیا جائے گا۔اس طرح اڑھائی ہزار کے قریب ماہوار کی بچت ہو جائے گی اور سالانہ میں ہزار اور ہر جماعت کے متعلق جو تجاویز میں نے پیش کی ہیں ان سے کم از کم چالیس پچاس ہزار کی آمد بھی کر سکیں تو تین سال تک ہم بجٹ کو برابر رکھ سکتے ہیں اور قرض بھی ادا کر سکتے ہیں۔چندہ خاص کو میں پسند نہیں کرتا یہ جبری ہوگا اور یہ طوعی کو بھی کھا جاتا ہے اور تحریک جدید کے چندہ کو بھی کھا جائے گا۔میرا خیال تھا کہ تحریک جدید کے تین سال ختم ہونے کے بعد چوتھے سال چندہ خاص کیا جائے اور اس سال ایک مہینہ کی آمدنی دینے کی تحریک کروں جس میں سے ایک قلیل رقم تحریک جدید میں رکھ کر باقی انجمن کو دے دی جائے لیکن یہ تریسٹھ فیصدی چندہ کی تحریک بنتی ہے۔در اصل مستقل آمد نہ ہونے کی وجہ سے ساری مشکلات ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے الوصیت میں اس طرف بڑا زور دیا ہے اور حصہ وصیت بتا رہی ہے کہ اس کی غرض یہی ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالی نے اس بات پر مطلع کر دیا تھا کہ ایسے حالات پیش آسکتے ہیں جب کہ جماعت سے چندہ حاصل کرنا مشکل ہو جائے۔سنا ہے ایک سرکاری افسر نے جو سلسلہ کی مخالفت کر رہا تھا دوسرے سے ذکر کیا کہ گورنمنٹ اس بات پر غور کر رہی ہے کہ جماعت احمدیہ کو چندہ وصول کرنے سے بند کر دیا جائے۔جہاں تک میں سمجھتا ہوں معمولی حالات میں یہ نہیں کیا جاسکتا مگر ہو سکتا ہے کہ کسی وقت کوئی دیوانی گورنمنٹ ایسا کر دے اس لئے مستقل آمد اور مختلف علاقوں میں پھیلی ہوئی آمد کا انتظام کرنا چاہئے کیونکہ ظالم لوگ ہمیشہ سے نبی کی جماعت پر ظلم کرتے آئے ہیں اس لئے اس جماعت کو مختلف ملکوں میں پھیلا دیا جاتا ہے۔ہمارے لئے بھی ضروری ہے کہ مختلف علاقوں میں جائیدادیں بنائیں اور میں نے منافقین کے اعتراضات کے باوجود کئی لاکھ کی جائیداد خریدی ہے اور ابھی لے رہا ہوں اور اسی کی آمد سے اس کی خرید کی رقم ادا کی جاری ہے۔امید ہے کہ اس سے زائد آمد بھی ہونے لگ جائے گی۔پس مستقل اخراجات کے لئے ضروری ہے کہ اتنی جائیداد ہو جس سے کارکنوں کی تنخواہیں ادا 376