تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 377 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 377

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول اقتباس از تقریر فرموده 25 اکتوبر 1936ء ہوسکیں اور چندہ باقی ہنگامی کاموں کے لئے ہو۔چونکہ مرکز کا قائم رکھنا نہایت ضروری ہے اس لئے پورا زور لگانا چاہئے کہ سلسلہ کی اتنی جائیداد پیدا ہو جائے کہ کارکنوں کی تنخواہیں اس سے نکل آئیں۔دوسری طرف عملہ بیت المال کو ذمہ دار قرار دیا جائے اور اس پر زیادہ بار ڈالا جائے اور اگر ثابت ہو جائے کہ عملہ نے کام اچھی طرح نہیں کیا تو اس کو سزادی جائے۔مثلاً یہ کہ دوسروں کو جتنے ماہ کی تنخواہ نہ ملی ہو بیت المال والوں کو ان سے بھی پیچھے رکھا جائے یا ان کی رقم زیادہ کائی جائے لیکن اگر کام کے مقابلہ میں عملہ کم ہو تو عملہ بڑھایا جائے اور ہر روز کا پتہ رکھا جائے کہ آج کیا حالت ہے؟ اگر کوئی کمی واقع ہو تو معلوم کیا جائے کہ کون سی جماعت اس کی ذمہ دار ہے۔عملہ میں اضافہ کی اگر ضرورت محسوس کی گئی تو میں خود بڑھاؤں گا۔عملہ میں ایسے آدمی داخل کئے جائیں جو باہر کے اکاؤنٹ کا تجربہ رکھتے ہوں تا کہ عمدگی سے کام کر سکیں۔سب کمیٹی کی پانچویں تجویز انجمن کی جائیداد فروخت کرنے کی ہے اس کے لئے پہلے سے ہی کوشش ہو رہی ہے مگر آئندہ زیادہ زور دیا جائے اور اس فروخت سے جو رقم وصول ہو اس سے زیادہ قیمتی جائیداد پیدا کی جائے۔ریز روفنڈ کی تحریک بھی ہو چکی ہے۔ایک دوست نے لکھا ہے کہ یہ ایسی تحریک ہے جس پر ہر احمدی عمل کر کے کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ان کا اپنا تجربہ یہ ہے کہ ہر اتوار کو گھر سے نکلتے ہیں اور کم از کم آٹھ آنے ضرور مل جاتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کون ایسا احمدی ہے جو ہفتہ وار آٹھ آنے بھی نہ لا سکے اور اس طرح انہوں نے سوالاکھ روپیہ کا اندازہ کیا ہے۔میں ان کے تجربہ کور نہیں کرتا وہی رد کر سکتا ہے جو ان کی تجویز پر عمل کرے اور اسے کامیابی نہ ہو اس لئے یہ تجر بہ قابل تجربہ ہے۔نہ سہی سوالاکھ دس پندرہ ہزار روپیہ سال میں جمع ہو جانا تو کوئی مشکل نہیں ہے مگر سوال کام کرنے کا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کوئی امیر تھا جس کے باورچی خانہ میں بہت اسراف ہوتا تھا اس نے کہا باورچی خانہ کے دروازوں کو کواڑ لگا دیئے جائیں۔یہ بات جب ان کتوں کو معلوم ہوئی جو باورچی خانہ میں داخل ہو کر کھاتے پیتے تھے تو وہ ایک جگہ جمع ہو کر رونے لگے اتنے میں ایک بوڑھا کتا آیا جس نے رونے کی وجہ پوچھی اور جب اسے بتائی گئی تو اس نے کہا رونے کی کیا ضرورت ہے کواڑ اگر لگ بھی گئے تو انہیں بند کون کرے گا؟ پس ترکیبیں تو ہیں اور ان پر عمل کر کے کامیابی بھی ہوسکتی ہے مگر سوال بند کرنے کا ہے اگر آپ لوگ ان پر عمل کرنے کے لئے تیار ہیں تو کامیابی بھی حاصل ہو جائے 377