تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 374 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 374

اقتباس از تقریر فرموده 25 اکتوبر 1936ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول اور یہ قرض چند ماہ کے لئے ہوگا۔اس میں کل اکتیس ہزار کی رقم جمع ہوئی ہے اس میں ایک بیوہ نے بھی پچاس روپیہ کی رقم دی۔تجریہ یہ ہے کہ لوگ کچھ نہ کچھ پس انداز کرتے ہیں اگر ایسی رقوم کو وہ امانت کے طور پر رکھا دیں تو اس طرح ایک بڑی رقم جمع ہو سکتی ہے۔اگر جماعت اس کے لئے تیار ہو اور اپنے لئے ضروری قرار دے لے کہ رو پیدامانت میں جمع کرانا ہے تو کامیابی ہوسکتی ہے۔دوسری تجویز یہ ہے کہ ایک لاکھ روپیہ قرضہ کی تحریک کی جائے میں اسے منظور کرتا ہوں۔جو لوگ مدت مقرر کر کے قرض کے طور پر رقم دے سکیں دے دیں مگر قرضہ کی کوئی ضرورت نہیں رہتی اگر دوست امانت کے طور پر اپنی رقوم جمع کرانے لگ جائیں اور پھر جب چاہیں نکال لیں اس میں کوئی روک نہ ہوگی۔پس میں ایک تحریک یہ کرتا ہوں اور نمائندوں سے اقرار لیتا ہوں کہ وہ اپنے ہاں جا کر تحریک کریں کہ جس کے پاس روپیہ ہو وہ امانت کے طور پر صدرانجمن کے خزانہ میں جمع کرا دے۔نمائندوں کا یہ خاص فرض ہے کہ جماعتوں میں یہ تحریک کریں اور ایک ماہ کے اندر اندر اطلاع دیں کہ کس قدر اس میں کامیابی ہوئی ہے؟ اس تجویز کا دوسرا حصہ قرضہ ہے میں اسے بھی منظور کرتا ہوں۔تیسرا حصہ ایسا ہے جس میں اور بھی سہولت ہے اور وہ یہ ہے کہ ہمارے پاس ایسے ذرائع ہیں کہ اگر روپیہ ہو تو ایسے نفع بخش کام پر لگا دیا جائے کہ روپیہ دینے والے کو بھی فائدہ پہنچ سکے۔اس کے لئے یہ بھی ہو سکتا ہے کہ انجمن اپنی جائیدادیں روپیہ دینے والوں کو گروی کر دے یعنی تجارت پر روپیہ لگانے والے دوست اپنے روپیہ سے انجمن کی بعض جائیداد میں گرو رکھ لیں۔پچاس ساٹھ ہزار روپیہ اس طرح بھی لگایا جاسکتا ہے اور اتنا ہی روپیہ اور تجارتی کاموں پر لگایا جاسکتا ہے جن پر نفع قریباً یقینی ہے اور دس فیصدی نفع چھ ماہ میں مل سکتا ہے۔اس طرح بھی انجمن کے بار میں کمی آسکتی ہے۔یہ گویا چار تحریکیں ہیں۔اگر جماعت ان پر عمل کرے تو بغیر چندہ خاص کرنے کے اور بغیر کسی قسم کا بوجھ ڈالنے کے بلکہ فائدہ اٹھاتے ہوئے انجمن کا بوجھ اتار سکتے ہیں۔(۱) جماعت جبری طور پر سمجھ لے کہ انجمن کے خزانہ میں امانت رکھانی ہے۔ایک دوست نے سوال کیا ہے کہ اگر تھوڑی سی رقم امانت رکھنی ہو اور پھر جلد ہی واپس لینی ہو تو اس طرح اس کے بھیجنے اور واپس لینے پر بہت خرچ پڑ جائے گا مگر یہ خرچ زیادہ نہ ہوگا۔روپیہ واپس بھیجنے کا خرج انجمن خود برداشت کر سکتی ہے اور اس طرح بھی نفع میں رہتی ہے پھر انجمن مقامی چندہ میں سے رقم ادا کر سکتی ہے۔پس یہ بہت معمولی اور چھوٹی سی بات ہے۔اگر اس مد میں روپیہ بھی نہ ہوا تو میں یہ ہیں مانوں 374