تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 373
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول اقتباس از تقریر فرموده 25 اکتوبر 1936ء دیں۔اب باوجود اس کے کہ بہت تھوڑے لوگوں نے انجمن میں امانت رکھانے کی عادت ڈالی ہے، استراتی ہزار کے قریب رقم جمع رہتی ہے۔یہ صرف اٹ ہائی تین سو آدمی ہیں پھر کبھی یہ سوال نہیں پیدا ہوا کہ کوئی امانت رکھانے والا اپنی رقم واپس لینے کے لئے آیا ہو اور اسے روپیہ نہ ملا ہولیکن جماعت کا بیشتر حصہ ابھی تک ادھر متوجہ نہیں ہوا۔یہ کتنی چھوٹی سی قربانی ہے کہ کسی کے پاس ایک سور و پیہ ہے اور اس لئے ہے کہ مکان بنائے گا اس سے وہ مکان نہیں بنا سکتا اسے امانت فنڈ میں جمع کرا دے اور آئندہ بھی جمع کراتا رہے حتیٰ کہ مکان بنانے کے لئے پوری رقم جمع ہو جائے اس طرح رو پی جمع کرنا نا جائز نہیں ہے بلکہ شریعت کا حکم ہے خدا تعالیٰ نے بھی اپنا مکان بنایا جسے بیت اللہ کہا جاتا ہے۔غرض دوستوں کے پاس اس قسم کے روپے ہوتے ہیں اور اگر قادیان کے ہی دوست اس طرح امانت رکھاناشروع کر دیں تو پچاس ساٹھ ہزار روپیہ جمع ہو سکتا ہے اور اگر یہ تحریک جاری کی جائے اور اسے پھیلایا جائے یعنی نہ صرف وہی دوست روپیہ جمع کرائیں جنہوں نے مکان بنانے کی نیت سے کچھ نہ کچھ جمع کیا ہو بلکہ وہ بھی جنہوں نے بچوں کی تعلیم کے لئے یا شادیوں کے لئے یا اور ضروری اغراض کے لئے کیا ہے تو بہت بڑی رقم جمع ہو سکتی ہے اور وہ ضرورت کے لئے واپس لے سکتے ہیں یا پھر قرضہ ایک مدت معینہ کے لئے دے دیں یعنی سال کے لئے یا دو سال کے لئے۔پھر اس پر زکوۃ نہیں ہوگی اور اڑھائی فیصدی اس طرح گو یا نقد نفع بھی مل گیا۔غرض اس طریق پر اگر عمل کیا جائے تو ایک دو لاکھ نہیں میں سمجھتا ہوں دس، پندرہ بیس لاکھ روپیہ جمع ہو سکتا ہے اور ان لوگوں کو جو روپیہ جمع کرائیں گے کوئی تکلیف نہ ہوگی وہ جب چاہیں اپنا روپیہ مانگ لیں۔ادھر انجمن والوں کو سانس لینے کا موقع مل جائے گا۔غرض نہایت سہولت کے ساتھ یہ رقم جمع ہو سکتی ہے بشرطیکہ دوست بے اعتباری اور بے جا شرم کو چھوڑ دیں۔امانت رکھانے والوں کو اب تک کوئی شکایت پیدا نہیں ہوئی اور شرم کی بھی کوئی بات نہیں۔سوائے تجارتی روپیہ کے اگر کسی کے پاس دس ہیں، ہو، دوسو، ہزار روپیہ جمع ہو تو اس کے لئے جمع کرانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔یہ روپے ایسے طور پر رکھے جائیں گے کہ کبھی مطالبہ پر دیر نہ ہو۔دوست اگر اس پر عمل کریں تو ان کا کچھ بھی خرچ نہیں ہوتا لیکن انجمن کو فائدہ پہنچ سکتا ہے لیکن اگر وہ اس کے لئے بھی تیار نہ ہوں جس پر ان کا کچھ خرچ نہیں ہوتا تو پھر ان کے بڑے بڑے دعووں کی کیا حقیقت باقی رہ جاتی ہے؟ میں نے گزشتہ مجلس مشاورت کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ قرضہ کے طور پر انجمن کو روپیہ دیا جائے 373