تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 333 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 333

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اوّل اقتباس از خطبه جمعه فرموده 9 اکتوبر 1936ء مالی قربانی اور سادہ زندگی کی طرف خاص توجہ کی جائے خطبہ جمعہ فرموده 19اکتوبر 1936ء و تحریک جدید کا دوسرا سال عنقریب ختم ہونے والا ہے اور تیسرے سال کے متعلق چند ہفتوں تک انشاء اللہ اعلان ہونے کو ہے اس لئے پھر ایک دفعہ میں ان دوستوں کو جو اخلاص و تقویٰ کے ساتھ سلسلہ سے تعلق رکھتے ہیں ان کے فرائض کی طرف متوجہ کرتا ہوں۔۔۔"" 66 میں نے شروع میں ہی بتایا تھا کہ تحریک جدید کے متعلق منافقوں میں چہ مگوئیاں ہوں گی کیونکہ منافق زیادہ قربانیوں کی برداشت نہیں کر سکتا۔مثلاً منافق کہیں گے کہ انجمن کی مالی حالت اس قدر خراب ہے اور اس پر تحریک جدید کے چندے اسے اور بگاڑ رہے ہیں۔چنانچہ مجھے ابھی بعض لوگوں کی نسبت جو معزز اور باوقار سمجھے جاتے ہیں اور جنہیں لوگ معتبر اور دیانت دار خیال کرتے ہیں اطلاع ملی ہے کہ وہ اپنی مجلس میں ذکر کر رہے تھے کہ اس زمانہ میں تحریک جدید کو جاری کر کے انجمن کی مالی حالت اور خراب کر دی گئی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے لوگ عام چندے ادا نہیں کر سکتے۔ان کا پہلا جھوٹ تو انجمن کے رجر دیکھنے سے معلوم ہوسکتا ہے کیونکہ رجسٹروں سے پتہ چلتا ہے کہ انجمن کی آمد آگے سے زیادہ ہے اگر قرضہ ہے تو اس وجہ سے کہ اخراجات آمد کی زیادتی سے بھی زیادہ ہو گئے ہیں اس لئے نہیں کہ آمد پہلے سے کم ہو گئی ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ قریب کے سالوں میں عموماً جھٹ پٹ آمد میں کمی آنے لگتی تھی مگر اب متواتر کئی سال سے آمد ایک ہی سطح پر قائم ہے۔اِلَّا مَا شَاءَ اللہ کسی ہفتہ یا مہینہ میں کوئی کمی ہو کیونکہ جو لوگ قربانی کے عادی ہو جاتے ہیں وہ زیادہ سے زیادہ قربانی کرتے ہیں اس لئے تحریک جدید نے آمد میں کمی نہیں کی بلکہ زیادتی کی ہے یا کم سے کم ایک ہی سطح پر قائم کر دیا ہے۔پھر جیسا کہ میں نے جلسہ سالانہ پر اس اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا تحریک جدید طوعی ہے اس میں حصہ لینے کے لئے کسی کو مجبورنہیں کیا جا تا بلکہ انہی سے اس کا چندہ لیا جاتا ہے جو خوشی سے 333