تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 255 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 255

دید - ایک الہی تحریک جلد اول وو اقتباس از تقریر فرموده: 21 اپریل 1935ء سیہ زمانہ ہمارے لئے نہایت نازک ہے آئندہ ہمیں اور زیادہ قربانی کی ضرورت پیش آنے والی ہے تقریر فرمودہ 21 اپریل 1935 ء بر موقع مجلس شورای پس میں پھر مجلس مشاورت کے نمائندوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ یہاں جو باتیں ہوتی ہیں ان کو یادرکھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔یہ زمانہ ہمارے لئے نہایت نازک ہے۔مجھ پر بیسیوں راتیں ایسی آتی ہیں کہ لیٹے لیٹے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جنون ہونے لگا ہے اور میں اٹھ کر ٹہلنے لگ جاتا ہوں۔غرض یہی نہیں کہ واقعات نہایت خطر ناک پیش آرہے ہیں بلکہ بعض باتیں ایسی ہیں جو ہم بیان نہیں کر سکتے۔مجھے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا قول یاد آتا ہے کسی نے ان سے کہا خالد کو آپ نے کیوں معزول کر دیا ؟ آپ نے فرمایا تم اس کی وجہ پوچھتے ہو؟ اگر میرے دامن کو بھی پتہ لگ جائے کہ میں نے اسے کیوں ہٹایا تو میں دامن کو پھاڑ دوں۔تو سلسلہ کے خلاف ایسے سامان پیدا ہور ہے ہیں کہ جو میری ذات کے سوا کسی کو معلوم نہیں اور جو کچھ میں بتاتا ہوں وہ بھی بہت بڑا ہے اور اس سے بھی نیند حرام ہو جاتی ہے اور میں اپنے ساتھ کام کرنے والوں کی نیند حرام کر دیا کرتا ہوں تحریک جدید والے کئی دن سے لکھ رہے ہیں کہ اب گرمیاں آگئی ہیں رات کو کام کرنا مشکل ہے لیکن پرسوں میں یہاں سے کام کر کے گیا تو رات کے ساڑھے بارہ، ایک بجے تک ڈاک پڑھی اور پھر صبح سویرے سے کام شروع کر دیا۔تو ہمارے ذمہ اتنے کام ہیں کہ انہیں چھوڑ ہی نہیں سکتے۔کل رات کو جب میں یہاں سے گیا تو جسم مضمحل تھا اور صبح کو بخار بھی تھا۔معلوم نہیں اب ہے یا نہیں گو جسم کوفت محسوس کرتا ہے مگر وقت نہیں کہ اس کا خیال رکھیں۔شریعت کہتی ہے کہ اپنے جسم کا بھی خیال رکھو مگر پھر بھی مصروفیت ایسی ہے کہ جسمانی تکلیف کی کوئی پروا نہیں کی جاسکتی اور میرے ساتھ کام کرنے والوں کی بھی یہی حالت ہوتی ہے۔چودھری برکت علی صاحب کو مہینوں رات کے بارہ بجے تک تحریک جدید کا کام کرنا پڑا اسی طرح تحریک جدید کے دفتر کے کام کرنے کا وقت بارہ گھنٹے مقرر ہے اس سے زیادہ ہو جائے تو ہو جائے کم نہیں کیونکہ یہ اقل مقدار ہے۔تو میں سمجھتا ہوں کہ وقت ایسا ہے کہ ہمیں اہم قربانی کی ضرورت ہے اس کے لئے سب - پہلے ناظر اور دوسرے کا رکن مد نظر ہیں۔میں نے جن کارکنوں سے کام لیا وہ دفتر ڈاک اور تحریک جدید میں 255