تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 254
اقتباس از تقریر فرموده 20 اپریل 1935ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول کے سپرنٹنڈنٹ سے ہمارا عہد ہے کہ وہ ان بچوں میں باپ کی طرح رہے گا اور اگرلڑکوں میں سے کوئی ناروا حرکت کرے گا تو اس کی سزا خود لڑ کے ہی تجویز کریں گے۔مثلاً یہ کہ فلاں نے جھوٹ بولا اسے یہ سزاملنی چاہئے۔اس قسم کے اصول ہیں جو اس بورڈنگ کے لئے مقرر کئے گئے ہیں اور ابھی میں غور کر رہا ہوں۔پس جو دوست اس تحریک کے ماتحت اپنے بچوں کو داخل کرنا چاہیں وہ تحریر دے جائیں۔صرف یہاں کے کسی مدرسہ میں داخل کرا دینا کافی نہ ہوگا۔اسی طرح انہیں بورڈنگ یا مدرسہ کے متعلق کوئی شکایت لکھنے کا حق نہ ہوگا۔انہیں جو کچھ لکھنا ہوا انچارج تحریک کو لکھیں۔وہ اگر مناسب سمجھے گا تو دخل دے گا۔“ در پورت مجلس شوری منعقده 19 تا 21 اپریل ۱۹۳۵ ء ) 254