تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 207
جدید - ایک الہی تحریک جلد اول خطبہ جمعہ فرموده 29 نومبر 1935ء پس حقیقت یہ ہے کہ احمدیت ایک مذہبی تحریک ہے یا دوسرے لفظوں میں اسلام کا دوسرا نام ہے کوئی نیا مذہب نہیں بلکہ نیا فرقہ بھی نہیں صرف نام کی شناخت کے لئے احمدیت کا لفظ بولا جاتا ہے ورنہ احمدیت در حقیقت نام ہے اس اسلام کا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں لائے۔بعض مسلمانوں کی غفلت اور دست برد سے اس میں کئی خرابیاں پیدا ہو گئیں اس پر اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مبعوث کیا اور آپ کو قرآن کریم کی وہی تشریح سمجھائی جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سمبھائی تھی۔پس یہ نام صرف امتیاز کے لئے ہے ورنہ احمدیت کوئی حقیقت نہیں جب تک اس کا ترجمہ اسلام نہ کریں۔اب سوال یہ ہے کہ کیا اسلام میں کوئی کمی بیشی ہو سکتی ہے؟ کیا اس میں کوئی تبدیلی کی جاسکتی ہے؟ کیا قرآن کا کوئی شععہ بھی بدلا جا سکتا ہے؟ اگر یہ ہو سکتا ہے تو ہم بھی خیال کر سکتے ہیں کہ ہم اپنے کام کی تجاویز اور تفاصیل حالات کے مطابق ڈھال لیں گے لیکن جب یہ غلط ہے کہ اسلام میں کوئی رد و بدل ممکن ہو تو یہ بھی ممکن نہیں کہ ہم اپنے پروگرام کو حالات کے مطابق ڈھال لیں۔جب اسلام پہلی دفعہ دنیا میں آیا تو اس وقت بھی ساری دنیا نے اس سے لڑائی کی اور چاہا کہ یہ نہ پھیل سکے اور اسے غلبہ حاصل نہ ہو لیکن خدا نے اسے پھیلا دیا اور لوگوں کی باتوں کی پروا نہیں کی، اللہ تعالیٰ نے انکار کیا ہر بات سے سوائے اس کے کہ وہ اپنے نور کو کامل کرے۔اسی طرح اب بھی ہوگا چاہے دشمن شرارت میں حد سے بڑھ جائیں اور دوست ہمت ہار بیٹھیں خدا تعالیٰ نے جو بات کہی ہے وہ ہو کر رہے گی اور اگر ہم اس سے ذرا بھی ادھر اُدھر ہوں تو اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت جاتی رہے گی۔آگے بھی اللہ تعالیٰ نے جو کچھ کیا ہے ہمارے لئے نہیں کیا۔آپ میں سے ہر ایک کو یہ سوچنا چاہئے کہ کیا ہماری حیثیت اتنی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ ہر چیز ہماری خدمت پر لگ جائے ؟ ہماری حیثیت ہے کیا ؟ ایک چیونٹی یا مکھی کو ہاتھی سے جو نسبت ہوتی ہے دنیا کے مقابلہ میں ہماری نسبت اس سے بھی کم ہے لیکن یہ چاند اور ستارے جن کے دنیا سے فاصلوں کا بھی تاحال علم نہیں ہوسکا اب تک جو تحقیقات ہوئی ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ روشنی ایک سیکنڈ میں ایک لاکھ اسی ہزار میل چلتی ہے، ایک منٹ میں ساٹھ سیکنڈ اور ایک گھنٹہ میں ساٹھ منٹ ہوتے ہیں، چوبیس گھنٹوں کا ایک دن تمہیں دنوں کا ایک مہینہ اور تین سو ساٹھ دنوں کا ایک سال ہوتا ہے۔دنیا نے اس وقت تک جو علم حاصل کیا ہے وہ یہی ہے کہ دنیا کا باہم فاصلہ بارہ ہزار روشنی کے سالوں کا ہے یعنی بارہ ہزار کو تین سو ساٹھ سے ضرب دو جو تیجہ نکلے اسے تمہیں سے اس کے ماحصل کو چوٹیں سے اور پھر اسے ساٹھ سے اور اس کے ماحصل کو پھر ساتھ سے ضرب دو تو یہ اتنے میں بنتے ہیں کہ ان کے پڑھنے پر بھی خاصہ وقت خرچ ہوتا ہے اور ابھی معلوم نہیں نئی 207