تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 168
خطبه جمعه فرموده یکم نومبر 1935ء الله تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد اول وہ عرب کو تاخت و تاراج کر دے گا۔آپ ﷺہ آجائیں اور میں سفارش کر دوں گا کہ آپ مے سے کوئی بدسلوکی نہ ہو۔جب یہ قاصد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور یہ پیغام دیا تو آپﷺ نے فرمایا کہ اچھا ہم کل جواب دیں گے۔دوسرے دن وہ پھر جواب کے لئے گئے مگر آپ ﷺ نے پھر اگلے روز جواب دینے کو فرمایا اور اگلے روز پھر فرمایا کہ کل جواب دیں گے اس طرح جب تین راتیں گزرگئیں تو ان قاصدوں نے کہا کہ ہم آپ کو نصیحت کرتے ہیں کہ اس طرح ٹال مٹول نہ کریں۔گورنر یمن نے آپ ﷺ کی سفارش کا وعدہ کر لیا ہے ورنہ اگر شاہ ایران کو غصہ آ گیا تو عرب کی حیثیت ہی کیا ہے؟ وہ اسے بالکل تباہ کر دے گا۔اس پر آپ ﷺ نے فرمایا سنو! اپنے گورنر سے جا کر کہہ دو کہ میرے خدا نے تمہارے خدا کو آج رات مار دیا ہے۔انہوں نے اسے نعوذ باللہ مجذوب کی بڑ سمجھا اور خیر خواہی کے طور پر پھر نصیحت شروع کی مگر آپ ﷺ نے فرمایا کہ تم جا کر یہ بات کہہ دو۔گورنر یمن سے جا کر اس کے نمائندوں نے جب یہ بات کہی تو اس نے کہا کہ یہ شخص یا تو مجنون ہے یا نبی ہے۔بہر حال میں انتظار کروں گا۔چند روز کے بعد ایران کا ایک جہاز بندرگاہ پر آیا جس میں سے ایک شاہی پیغامبر اترا اور بادشاہ کا خط گورنر کو دیا جس کی مہر دیکھتے ہی اس نے کہا کہ مدینہ والے شخص کی بات سچی معلوم ہوتی ہے کیونکہ اس پر مہر ایک دوسرے بادشاہ کی تھی۔خط کو کھولا تو اس میں لکھا تھا کہ اپنے باپ کی ظالمانہ حرکات کو دیکھ کر اور یہ دیکھ کر کہ وہ ملک کی حالت کو خراب کر رہا ہے فلاں رات ہم نے اسے قتل کر دیا ہے اب ہم بادشاہ ہیں اس لئے ہماری اطاعت کرو اور ہمارے باپ نے عرب کے ایک مدعی نبوت کے متعلق ایسا ظالمانہ حکم دیا تھا اسے بھی ہم منسوخ کرتے ہیں۔کیا خدا نے بالکل اسی طرح یہاں نہیں کیا ؟ وہی لوگ جو اصحاب فیل کی طرح یہاں آئے تھے اور کہہ رہے تھے کہ فرعونی تخت الٹنے آئے ہیں۔جاؤ اور ان سے کہہ دو کہ ہمارے خدا نے تمہارے تخت کو الٹ دیا ہے۔آج تمہارے اپنے بھائی تمہیں گالیاں دیتے اور تم پر پھٹکارمیں ڈال رہے ہیں۔انہی کے ہاتھ سے اللہ تعالیٰ نے تمہیں ذلیل کر دیا ہے جیسے کہ کسی شاعر نے کہا ہے کہ: اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے مگر یہ جو کچھ ہو تمہاری وجہ سے نہیں ہوا اور نہ ہی اس سے تمہیں یہ سمجھنا چاہئے کہ حملہ میں کمی آگئی ہے جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا ہے مخالفتوں کے طوفان یکدم نہیں آیا کرتے بلکہ طوفان کے ہر جھونکے کے بعد وقفہ ہوتا ہے۔اگر تم سمجھتے ہو کہ یہ خدا کے کام ہیں تو چاہئے کہ اپنے اخلاص اور قربانی میں ترقی کرو 168