تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 565 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 565

یک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول اقتباس از خطبه جمعه فرموده 22 جولائی 1938ء تحریک جدید کے تمام مطالبات کی طرف توجہ کریں خطبہ جمعہ فرمودہ 22 جولائی 1938ء میں جماعت قادیان کو بھی اور بیرونی جماعتوں کو بھی الفضل“ کے ذریعہ اس امر کی - ، طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ تحریک جدید کے جلسوں کا دن بہت قریب آرہا ہے۔میں نے اعلان کیا تھا کہ تحریک جدید کے سیکرٹریوں کو چاہئے کہ کوشش کریں کہ اس دن سے پہلے سارا یا بہت سا حصہ موعودہ چندوں کا ادا ہو جائے۔اس اعلان کے بعد پہلے مہینہ میں تو معلوم ہوتا ہے کوشش کی گئی ہے کیونکہ اس مہینہ میں وصولی کی رفتار پہلے کی نسبت زیادہ رہی ہے مگر بعد میں جیسا کہ ہمارے ملک میں عام طور پر ہوتا ہے یہ رفتار پھر ست ہوگئی ہے۔ہندوستان میں یہ مرض عام ہے کہ کچھ دنوں تک کام کرنے کے بعد اسے چھوڑ دیا جاتا ہے اور یہی عادت دراصل ہندوستان کی تباہی کا موجب ہے۔یہاں انجمنیں بنتی ہیں ، سال دو سال کام کرتی اور پھر ختم ہو جاتی ہیں۔حالانکہ یورپ میں بعض انجمنیں سوسو اور دو دوسو سال سے کام کر رہی ہیں اور ہمیشہ مضبوط تر ہوتی رہتی ہیں مگر ہندوستان میں ایسا نہیں۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ ملیریا کا اثر ہے۔اس سے طاقت عمل میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔بعض اسے گرمی کا نتیجہ قرار دیتے ہیں لیکن میں کہتا ہوں کہ یہ منزل کا اثر ہے۔جب تو میں گرا کرتی ہیں تو پھر یہ سب خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔اسی ملیریا اور گرمی کے باوجود ہندوستان نے ترقی بھی کی ہے۔ایک زمانہ وہ بھی تھا کہ جب انگلستان کی عورتوں کے پہننے کے کپڑے ہندوستان میں بنتے تھے اور اہل انگلستان کی بیٹھکوں کے لئے زیبائش کی چیزیں بھی یا تو ہندوستان سے جاتی تھیں یا شام سے۔گویا اس وقت ہندوستان نہ صرف اپنی ضروریات پوری کرتا تھا بلکہ دوسرے ممالک کی بھی۔اس وقت بھی یہاں گرمی اسی طرح پڑتی تھی اور ملیر یا پیدا کرنے والے مچھر موجود تھے۔یہ سب کچھ تھا مگر اس کے ساتھ ہمت بھی تھی۔اب بھی وہ چیزیں ہیں مگر ہمت نہیں۔اس کے نہ ہونے سے اب ہندوستانی کچھ روز کام کرتے ہیں اور پھر ست ہو کر بیٹھ جاتے ہیں کیونکہ ان کے سامنے کوئی بڑا مقصود نہیں ہوتا لیکن ہماری جماعت کو تو غور کرنا چاہئے کہ ہمارے لئے خدا تعالیٰ نے کتنا بڑا مقصود پیدا کیا ہے۔زمین و آسمان میں تغیر پیدا کر دینا کوئی معمولی بات نہیں۔۔66 565