تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 79 of 115

تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات — Page 79

79 قرآن کریم کی حکومت کو اپنے پر لاگو کرنے کا حکم ہے اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر مفتری ہونے کا نعوذ باللہ الزام لگایا جاتا ہے تو یہ دیکھنا چاہئے کہ کیا آپ نے شریعت میں بدعات پیدا کیں یا اس میں کوئی کمی بیشی کی یا اس کے برخلاف قرآن کریم کی حکومت کو اپنے اوپر لاگو کرنے کا حکم دیا۔آپ کی تحریریں پڑھ لیں۔ہر جگہ یہ ملے گا کہ قرآن کی حکومت قائم کرو۔کیا نمازوں میں کوئی کمی کی یا کسی اور رکن اسلام میں کوئی کمی کی ؟ یا سنت رسول اللہ صلی یم کی جو باتیں ہم تک تصدیق کے ساتھ پہنچیں، ان میں کوئی کمی یا بیشی کی؟ یا اس کے برخلاف ان تمام چیزوں کو خوبصورت رنگ میں نکھار کر ہمارے سامنے پیش کیا اور اگر جائزہ لیں تو نظر آئے گا کہ ہمارے سامنے اسلام کی خوبصورت تعلیم کو مزید نکھار کر، چمکا کر پیش کیا۔آپ تو قرآن کریم کی شریعت جس کو دنیا بھول چکی تھی نئے سرے سے قائم کرنے کے لئے آئے تھے اور آنحضرت صاله ای ستم کی پیشگوئیوں کے مطابق آئے تھے۔پھر یہ دیکھنے والی بات ہے کہ کیا آپ کی جماعت پھیل رہی ہے یا وہیں کھڑی ہے یا کم ہورہی ہے یا ایک دفعہ پھیلی اور پھر سکڑ گئی۔خاندانوں کے افراد نہیں بلکہ خاندانوں کے خاندان اور ملکوں میں گروہ در گروہ لوگ جماعت میں شامل ہوتے ہیں اور ہورہے ہیں۔اس کے مقابلہ پر ہم دیکھتے ہیں کہ مسلمانوں میں سے جو الزام لگانے والے ہیں، ان میں کتنے ایسے ہیں جو قرآن کریم کی تعلیم میں ہی ناسخ اور منسوخ کے چکر میں پڑے ہیں۔فرقہ بندیوں میں بٹے ہوئے ہیں۔چھوٹے چھوٹے فروعی مسائل میں پڑ کر بعض احکامات سے دُور ہٹ گئے ہیں اور بعض ایسی بدعات پیدا کر لی ہیں جن کا اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔اب اگر پاکستان، ہندوستان اور ایسے ملکوں میں چلے جائیں تو وہاں قبروں پر