تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات — Page 92
92 92 "بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبد المسيح الموعود۔خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هوالـ ناصر لندن 10-09-06 پیاری ممبرات لجنہ اماءاللہ السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مکرمہ صدر صاحبہ لجنہ اماء اللہ بھارت نے لجنہ و ناصرات اور نو مبائعات کے سالانہ اجتماع کے موقعہ پر مجھے پیغام بھجوانے کے لئے لکھا ہے۔اس موقعہ پر میں آپ کو قرآن کریم سیکھنے سکھانے ، اور اس کی تلاوت کرنے کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے ہم پر یہ بڑا بھاری احسان فرمایا ہے کہ ہمیں ایک نہایت مبارک کتاب قرآن شریف عطا فرمائی ہے اور اس کی تلاوت اور اس کی تعلیمات پر عمل کے ساتھ غیر معمولی برکات وابستہ فرمائی ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ” قرآن پڑھا کرو یہ قیامت کے روز اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کرے گا۔“ ایک اور روایت میں آتا ہے کہ آپ نے فرمایا کہ قرآن کریم پڑھنے والے مومن کی مثال نارنگی کی سی ہے کہ جس کا مزہ بھی اچھا ہوتا ہے اور خوشبو بھی عمدہ ہوتی ہے۔اور اس مومن کی مثال جو قرآن کریم کی تلاوت نہیں کرتا وہ کھجور کی طرح ہے کہ مزہ تو اچھا ہے لیکن اس کی خوشبو نہیں ہوتی اور اس فاجر کی مثال جو قرآن کریم کی تلاوت کا عادی ہے گل ریحان کی طرح ہے جس کی خوشبو تو اچھی ہوتی ہے لیکن اس کا مزہ کڑوا ہوتا ہے اور اس فاجر کی مثال جو قرآن کریم نہیں پڑھتا حنظل کی طرح ہے جس میں مہک اور خوشبو بھی نہیں ہوتی اور اس کا مزہ بھی تلخ اور کٹر وا ہوتا ہے۔