تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات — Page 91
91 اس عظیم کام کو دیکھتے ہوئے جس کی بعض مسلمان لیڈروں نے تعریفیں بھی کی ہیں، بجائے اس کے کہ مسلمان آپ کے گرد جمع ہوتے ، جبکہ آنحضرت سائی کہ تم نے بھی یہ حکم فرمایا تھا کہ مسیح موعود کے آنے پر میر اسلام اسے پہنچانا۔اکثریت آپ کی مخالفت میں لگ گئی۔یہ سب بھی ایمان بالغیب کی نفی ہے۔اور یہ مخالفت شدت پسندوں اور نا انصاف حکومتوں کی وجہ سے اپنی شدت کا رنگ اختیار کرتی چلی جارہی ہے۔اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو بھی عقل سے اور وہ اس عاشق رسول اور عاشق قرآن اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے قرآن کی حفاظت پر مامور کے پیغام کوسن کر اس کے مددگار بنیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی توفیق دے کہ ہم بھی اپنی تمام استعدادوں کے ساتھ اس جری اللہ کے سلطان نصیر بنیں اور قرآن کریم کے پیغام کو دنیا میں پھیلانے کا باعث بنیں۔“ (خطبہ جمعہ 20 اگست 2010ء بحوالہ اخبار بدر 21اکتوبر 2010ء جلد 59 شماره 42) قرآن پڑھا کرو یہ قیامت کے روز اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کریگا محترمہ صدر صاحبہ لجنہ اماء اللہ بھارت نے سالانہ اجتماع لجنہ و ناصرات الاحمدیہ بھارت سن 2006 کے موقعہ پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں پیغام بھجوانے کے لئے لکھا تو جو پیغام موصول ہوا اس میں حضور انور نے قرآن کریم کے سیکھنے ،سکھانے اور اس کی تلاوت کرنے کی طرف خاص توجہ دلائی حضور انور ایدہ اللہ کا یہ مکمل پیغام ذیل میں پیش کیا جاتا ہے۔