خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 568
568۔میں کہتا ہوں کہ آپ نے اگر حضرت مسیح موعود کو مانا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ میں سے بہت سوں نے ہر قسم کی قربانیوں کے اعلیٰ ترین معیار بھی قائم کئے ہیں تو اپنے ہم وطنوں میں جو احمدیت قبول کر کے آ گئے ہیں یہ روح پیدا کریں کہ اگر پہلوں سے ملنا ہے تو پھر آخرین کی جماعت کے لئے ان قربانیوں کو بھی ہنسی خوشی پیش کرنا ہو گا جن قربانیوں کا اللہ تعالیٰ ہم سے مطالبہ کرتا ہے۔پس جیسا کہ حضرت مسیح موعود نے فرمایا ہے کہ بڑھ چڑھ کر اپنے مالوں کو اللہ کی راہ میں پیش کریں تا کہ احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا پیغام تمام دنیا کو باحسن پہنچایا جا سکے۔(الفضل 12 دسمبر 2006ء) وقف جدید کے متعلق تحریکات شاملین بڑھانے کی تحریک وقف جدید کی بنیاد حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے 1957ء میں رکھی تھی جس کے شاملین کی تعداد 2007 ء میں 4لاکھ تک پہنچ گئی۔حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ نے خطبہ جمعہ 7 جنوری 2005ء میں احمدی عورتوں کی مالی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ وقف جدید میں اپنے بچوں کو بھی شامل کریں۔فرمایا:۔تو وقف جدید کے ضمن میں احمدی ماؤں سے میں یہ کہتا ہوں کہ آپ لوگوں میں یہ قربانی کی عادت اس طرح بڑھ بڑھ کر اپنے زیور پیش کرنا آپ کے بڑوں کی نیک تربیت کی وجہ سے ہے اور سوائے استثناء کے الا ماشاء اللہ جن گھروں میں مالی قربانی کا ذکر اور عادت ہوان کے بچے بھی عموماً قربانیوں میں آگے بڑھنے والے ہوتے ہیں۔اس لئے احمدی مائیں اپنے بچوں کو چندے کی عادت ڈالنے کے لئے وقف جدید میں شامل کریں۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث" نے پاکستان میں بچوں کے ذمہ وقف جدید کیا تھا۔اور اس وقت سے وہاں بچے خاص شوق کے ساتھ یہ چندہ دیتے ہیں۔اگر باقی دنیا کے ممالک بھی اطفال الاحمدیہ اور ناصرات الاحمدیہ کو خاص طور پر اس طرف متوجہ کریں تو شامل ہونے والوں کی تعداد کے ساتھ ساتھ چندے میں بھی اضافہ ہو گا اور سب سے بڑا مقصد جو قربانی کا جذبہ دل