خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 567
567 اللہ تعالیٰ کے حضور اپنی قربانیوں کو دعاؤں میں سجا کر پیش کریں اور پیش کرتے رہیں اور رَبَّنَا تَقَبَّلْ مینا کی آواز ہر دل سے نکلتی رہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے“۔مطالبات پر عمل کرنے کی تحریک: (الفضل 12 دسمبر 2006ء ) 3 نومبر 2006ء کے خطبہ جمعہ میں حضور نے تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کرتے ہوئے تحریک جدید کے مطالبات پر عمل کرنے کا ارشاد فرمایا۔حضور نے فرمایا:۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی مصلح موعودؓ نے جب تحریک جدید کا آغا ز فرمایا تو اس وقت بھی اور اس کے بعد بھی مختلف سالوں میں اس تحریک جدید کے بارے میں جماعت کی راہنمائی فرماتے رہے کہ اس کے کیا مقاصد ہیں اور کس طرح ہم ان مقاصد کو حاصل کر سکتے ہیں۔اس وقت شروع میں آپ نے جماعت کے سامنے 19 مطالبات رکھے اور پھر بعد میں مزید بھی رکھے۔یہ تمام مطالبات ایسے ہیں جو تربیت اور روحانی ترقی اور قربانی کے معیار بڑھانے کے لئے بہت ضروری ہیں اور آج بھی اہم ہیں، جماعتوں کو اس طرف بھی توجہ دینی چاہئے۔اس ضمن میں حضور نے مندرجہ ذیل مطالبات کا خاص طور پر ذکر فر مایا:۔1۔سادہ زندگی۔2 مخالفانہ لٹریچر کا جواب۔3۔وقف عارضی۔4۔وقف بعد از ریٹائر منٹ۔(الفضل 12 دسمبر 2006ء) 5۔بریکاری سے بچاؤ۔مالی قربانی میں اضافہ کی تحریک خطبہ جمعہ 3 نومبر 2006ء میں حضور نے مالی قربانی میں اضافہ کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا :۔ان لوگوں کی اولادوں اور ان خاندانوں سے وابستہ احمدیوں کو جو آج دنیا کے مختلف ممالک میں آباد ہیں اور مالی لحاظ سے بہت بہتر ہیں، ہمیں اس طرف توجہ دلانی چاہتا ہوں کہ آپ پر بہت بڑی ذمہ داری ہے اور آپ بھی ان انعامات کے وارث تبھی ٹھہریں گے جب اپنی قربانیوں کے معیار میں بہتری پیدا کریں گے اور اس روح کو اپنے اندر قائم کریں گے کہ آج دنیا میں اسلام کا جھنڈا گاڑنے کے لئے ہم نے ہر قسم کی قربانیاں دینی ہیں۔اسی طرح دنیا کے مختلف ممالک میں وہاں کے مقامی باشندوں کو بھی