خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 17 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 17

17 صادقانہ محبت کے نظارے حضرت خلیفہ المسیح الاول نے جس طرح عملی نمونہ سے جماعت کے دل میں قرآن کی محبت پیدا کی اس کا ایک نظارہ امرتسر کے ایک صاحب قلم سے ملاحظہ فرمائیے۔ایک غیر احمدی صحافی محمد اسلم صاحب امرتسر سے قادیان آئے اور چند دن قیام کر کے واپس چلے گئے۔انہوں نے حضرت خلیفتہ امسح الاول اور جماعت کا نہایت قریب سے مطالعہ کرنے کے بعد اپنے تاثرات پر ایک تفصیلی بیان دیا۔جس سے حضرت خلیفہ اول اور آپ کے عہد خلافت کی قادیان پر بہت تیز روشنی پڑتی ہے۔مسٹر محمد اسلم نے لکھا: عام طور پر قادیان کی احمدی جماعت کے افراد کو دیکھا گیا۔تو انفرادی طور پر ہر ایک کو تو حید کے نشہ میں سرشار پایا گیا اور قرآن مجید کے متعلق جس قدر صادقانہ محبت اس جماعت میں میں نے قادیان میں دیکھی کہیں نہیں دیکھی۔صبح کی نماز منہ اندھیرے چھوٹی مسجد میں پڑھنے کے بعد جو میں نے گشت کی تو تمام احمدیوں کو میں نے بلا تمیز بوڑھے و بچے اور نوجوان کے لیمپ کے آگے قرآن مجید پڑھتے دیکھا۔دونوں احمدی مساجد میں دو بڑے گروہوں اور سکول کے بورڈنگ میں سینکڑوں لڑکوں کی قرآن خوانی کا مؤثر نظارہ مجھے عمر بھر یا در ہے گا۔حتی کہ احمدی جماعت کے تاجروں کا صبح سویرے اپنی اپنی دکانوں اور احمدی مسافر مقیم مسافر خانے کی قرآن خوانی بھی ایک نہایت پاکیزہ سین ( منظر ) پیدا کر رہی تھی۔گویا صبح کو مجھے یہ معلوم ہوتا تھا کہ قدسیوں کے گروہ در گروہ آسمان سے اتر کر قرآن مجید کی تلاوت کر کے بنی نوع انسان پر قرآن مجید کی عظمت کا سکہ بٹھانے آئے ہے۔غرض احمدی قادیان میں مجھے قرآن ہی قرآن نظر آیا۔( بدر 13 مارچ 1913ءص6 تا 9) دعوت الی اللہ کے متعلق تحریکات واعظین و مربیان کے لئے تحریک حضرت مسیح موعود کے دل میں اشاعت اسلام کا بے پناہ جذبہ تھا۔آپ نے 9 ستمبر 1901 ء کو ایک