خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 525 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 525

525 فرمایا:- میں نے جلسہ کی تقریر کے دوران آخری دنوں میں انصار اللہ کے ذمہ بھی یہ لگایا تھا کہ وہ نظام وصیت میں شامل ہونے کی طرف توجہ دیں، اس بارے میں بھی کوشش کریں۔ایک بہت بڑی تعداد ہے جو صف دوم کے انصار پر مشتمل ہے۔یادرکھیں کہ آپ کی تلقین بھی تبھی کامیاب ہوگی تبھی کارآمد ہو گی جب حضرت مسیح موعود کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس نظام میں بھی شامل ہوں گے۔کیونکہ حضرت مسیح موعود نے اس میں شامل ہونے والوں کے لئے بہت دعائیں کی ہوئی ہیں۔اور جس کو یہ دعا ئیں لگ جائیں اس کی دنیا بھی سنور جائے گی اور اس کی آخرت بھی سنور جائے گی۔پس اس طرف بھی توجہ کریں اور سب سے پہلے میں یہاں کہوں گا کہ تمام عہدیداران جو ہیں ان کو اس نظام میں شامل ہونا چاہئے، نیشنل عاملہ سے لیکر نچلی سے نچلی سطح تک جو بھی عاملہ ہے اس کے لیول تک۔ہر عاملہ کا نمبر اس نظام میں شامل ہو تبھی وہ تلقین کرنے کے قابل بھی ہوگا۔الفضل 25 مارچ 2005 ء ص 4 ) جون 2005 ء میں ماہنامہ انصار اللہ نے وصیت نمبر شائع کیا اس کے لئے اپنے خصوصی پیغام میں حضور نے انصار کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:۔میں اپنے انصار بھائیوں اور خاص طور پر صف دوم کے انصار کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس طرف خاص توجہ دیں۔وہ انصار جو اپنے دلوں میں ایمان اور اخلاص تو رکھتے ہیں مگر وصیت کے بارہ میں سستی دکھلا رہے ہیں میری ان کو یہ نصیحت ہے کہ وہ اشاعت اسلام کی خاطر اور اپنے نفوس میں نیک اور پاک تبدیلیوں کے لئے وصیت کی طرف جلدی بڑھیں۔زندگی بہت مختصر ہے اور نہیں معلوم کہ کس وقت خدا تعالیٰ کی طرف سے بلاوا آ جائے۔بعض بڑے مخلصین بغیر وصیت کے نظام میں شامل ہوئے۔وفات پا جاتے ہیں اور پھر حسرت پیدا ہوتی ہے کہ کاش یہ بھی مخلصین کے ساتھ مقبرہ موصیان میں دفن کئے جاتے۔ہماری جماعت میں سینکڑوں ایسے قربانی کرنے والے ہیں کہ وہ اپنے اموال کے دسویں حصہ سے زیادہ چندہ دیتے ہیں اور مالی قربانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں مگر وصیت کرنے میں سنتی کرتے ہیں ایسے دوستوں کو میرا یہ پیغام ہے کہ وہ سستیاں ترک کریں اور اس نظام میں شامل ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔