خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 474
474 مین ہال، ایک گیراج برائے ایمبولینس، جنریٹر روم، ایک آپریشن تھیٹر ، نرسنگ آفس ، آئی ہسپتال جس میں دو عدد آئی وارڈ نور آئی ڈونرز ایسوسی ایشن کے دفاتر مسجد ، کانفرنس ہال تھیلیسیمی سنٹر اور دو کوارٹرز کے علاوہ کئی جدید سہولیات موجود ہیں۔اس کا نام حضرت خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے نورالعین دائرة الخدمت الانسانیہ عطا فرمایا ہے۔دار الصناعة: ایک لمبے عرصہ سے ربوہ میں بے روز گار خدام کو ہنر سکھانے کے لئے کسی مستند ادارے کی ضروت محسوس کی جارہی تھی۔جس کی سفارشات چند سال قبل مرکزی مجلس شوری نے بھی حضرت خلیفہ اسیح الرابع کی خدمت میں پیش کی تھیں۔اس پر حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب ناظر اعلی (خلیفه اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز) کی خواہش پر مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کے زیرا ہتمام ایک ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔جس کی منظوری حضرت خلیفہ المسیح الرابع نے عطا فرمائی اور از راہ شفقت اس ادارے کا نام ”دار الصناعة “ رکھا۔فوری ضرورت کے تحت 5 فروری 2004ء کو ایک عمارت کرایہ پر حاصل کر کے کام کا آغاز کیا گیا۔دار الصناعة ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کے لئے محلہ دارالفضل میں 10 کنال اراضی حاصل کی گئی ہے۔جس پر انشاء اللہ جلد ہی ایک وسیع و عریض عمارت تعمیر کرنے کا ارادہ ہے۔اسی عمارت میں انشاء اللہ بیرون از ربوہ طلباء کی رہائش کے لئے ہوٹل کا بھی انتظام ہوگا۔فی الحال عارضی طور پر ایک گھر کرایے پر حاصل کر کے ضرورت پوری کی جارہی ہے۔اب تک ادارہ سے 345 طلباء مختلف ہنر سیکھ کر فارغ ہو چکے ہیں۔اس وقت 83 طلباء مختلف سیکھ رہے ہیں۔اس وقت ادارہ میں آٹو مکینک ، آٹو الیکٹریشن ، جنرل الیکٹریشن ، وڈورک، ریفریجریشن ، ایئر کنڈیشننگ ، پلمبنگ ، ڈرائی کلینگ اور کوکنگ کے ہنر سکھائے جارہے ہیں۔آٹو مکینک کے طلباء کی عملی تربیت کے لئے فائر سٹیشن کی بلڈنگ میں ایک آٹو ورکشاپ قائم کی گئی ہے جس میں تجربہ کار ماہرین کی نگرانی میں مختلف ادارہ جات کی گاڑیوں کے علاوہ پرائیویٹ گاڑیوں کی مرمت بھی کی جاتی ہے۔یہ ورکشاپ دراصل آٹو موبائل کے طلباء کو عملی کام سکھانے کے لئے بنائی گئی