خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 473 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 473

473 ہیں اور کئی نئی ادویات کی آزمائشیں لیں۔ہومیو پیتھی میں تحقیقات کے سلسلہ میں کئی ایک میدانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ احمدی ہو میو پیتھس کو ان ان میدانوں میں تحقیقات کرنی چاہئیں۔خواہش اور دعا: حضور نے فرمایا:۔” میری خواہش ہے کہ ساری دنیا میں احمدی روحانی طور پر بھی شفا پہنچانے والے بن جائیں اور جسمانی طور پر بھی اور یہ دونوں شفاؤں کا ٹھیکہ احمدیت کو مل جائے۔اللہ نے تو دے دیا ہے اب ہم نے اس ٹھیکہ کا ٹھیکہ دار خود بننا ہے۔اللہ ہمیں توفیق عطا فرمائے“۔(الفضل 12 اکتوبر 2007ء) خدمت خلق کے چند متفرق ادارے بلڈ بینک اور آئی بینک: حضرت خلیفہ المسیح الرابع کی اجازت سے خدام الاحمدیہ پاکستان نے پہلے 20 جولائی 1994 ء کو احاطہ بیت المهدی گولبازار ربوہ میں مرکز عطیہ خون قائم کیا۔بعد ازاں احاطہ ایوان محمود میں اس کارخیر کے لئے ایک مستقل عمارت تعمیر کرنے کی توفیق پائی۔پھر کام میں مزید وسعت پیدا ہوگئی۔عطیہ خون کے ساتھ ساتھ عطیہ چشم کی نہایت کارآمد تحریک بھی حضور کی منشاء اور اجازت سے نومبر 2000ء میں مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان نے شروع کی جس کا بنیادی مقصد کارنیا ( آنکھ کے بیرونی دے) کی بیماری کا شکار نابینا افراد کو بینائی فراہم کرنا ہے جس کے تحت اب تک 14 ہزار سے زائد احباب جماعت عطیہ چشم کی وصیت کر کے باقاعدہ آئی ڈونرز بن چکے ہیں۔گزشتہ پانچ سالوں میں کارنیا کی پیوند کاری کے کل 99 آپریشنز ہو چکے ہیں جن کے مجموعی نتائج تسلی بخش ہیں۔اس کے علاوہ ہیموفیلیا اور تھیلیسیمیا کے بعض مریضوں کا مفت علاج کیا جارہا ہے۔نیز ہر ماہ تقریباً 35 فیصد مریضوں کا علاج اور ٹیسٹ مفت کئے جاتے ہیں۔اللہ کے فضل سے فضل عمر ہسپتال کے بالمقابل ایک وسیع ، خوبصورت اور تمام جدید سہولتوں سے آراستہ تین منزلہ عمارت کی تعمیر کی گئی ہے جو بلڈ اینڈ آئی بینک کے لئے استعمال ہو رہی ہے۔اس عمارت میں لیبارٹریز ، ڈونر امیر یا، ڈاکٹر رومز، لاؤنج، کچن، ٹک شاپ