خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 404 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 404

404 جا کر کہ ہمیں خدا تعالیٰ کی باتیں سننے کی خاطر خدا نے ہمیں یہ چھوٹی سی تکلیف برداشت کرنے کی توفیق خطبات ناصر جلد 6 ص 572) دے دی۔حضور کی تحریک پر نہ صرف ربوہ کے عام رہائشیوں نے اپنے مکانوں میں اضافہ کیا۔بلکہ جماعتی طور پر بھی نئی تعمیرات ہوئیں۔اسی طرح غیر ملکی مہمانوں کے لئے جدید طرز کے گیسٹ ہاؤسز تعمیر کئے گئے۔ان کی کسی قدر تفصیل یہ ہے۔سرائے محبت نمبر 2،1 گیسٹ ہاؤس صدرانجمن احمدیہ۔سرائے فضل عمر۔گیسٹ ہاؤس تحریک جدید سرائے خدمت۔گیسٹ ہاؤس خدام الاحمدیہ سرائے ناصر۔گیسٹ ہاؤس انصاراللہ گیسٹ ہاؤس لجنہ ، وقف جدید دار الضیافت کی توسیع مردانہ مہان خانہ۔بیرکس عقب مسجد اقصیٰ زنانه مہمان خانہ۔برائے مستورات مہمان خانہ جماعت کراچی و راولپنڈی ان کے علاوہ قصر خلافت میں مہمانوں کے لئے وسیع ہال تعمیر کئے گئے ربوہ میں نئی مساجد اور دفاتر تعمیر ہوئے۔ہجرت کے پُر آشوب دور میں ان سب عمارات میں اضافہ اور وسعت پیدا ہوئی ہے جو الہام الہی کی سچائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ممالک بیرون میں بھی مساجد اور مشن ہاؤسز میں معتد بہ اضافہ ہوا۔جلسہ کے لئے بیرون ربوہ سے رضا کاروں کی تحریک جلسہ سالانہ پر مہمانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مطابق ربوہ کے رضا کاروں میں اضافہ نہیں ہورہا۔تھا اس لئے حضور نے خطبہ جمعہ 5 نومبر 1976ء میں فرمایا:۔