خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 403 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 403

403 واقعات کے متعلق میرا تبصرہ سنیں جو ساری جماعت کے بارہ میں میری پہلی تقریر میں ہوتا ہے۔پھر علوم قرآنی جو موجودہ مسائل کو حل کرنے والے ہیں۔وہ ان کے کانوں میں پڑیں اور واپس جا کر اپنی اپنی جماعت میں اپنے تاثرات بیان کریں۔اسی ضمن میں حضور نے ان کے لئے ترجمانی اور مناسب قیام و طعام کا انتظام کرنے کا بھی ارشاد فرمایا۔گیسٹ ہاؤسز کی تحریک حضور نے خطبہ جمعہ 7 دسمبر 1973ء میں فرمایا: خطبات ناصر جلد 5 ص 267 تا 278 ) بیرون ممالک سے آنے والے وفود کے لئے ان کے مناسب حال گنجائش ہونی چاہئے۔۔۔ہم اللہ تعالیٰ کی توفیق سے مرکز کی طرف سے مہمان خانہ ان لوگوں کے مناسب حال بنوانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں کھانے اور بیٹھنے کے کمروں کے علاوہ آٹھ رہائشی کمرے ہوں گے۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر مجالس انصاراللہ اور خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ کوشش کریں اور ہمت کریں تو یہ بھی تین یا چارسونے کے کمروں والے مہمان خانے اپنی تنظیم کے ماتحت ایسے بنا سکتے ہیں کہ جلسہ سالانہ کے موقع پر یا بعض دیگر ضروریات کے مواقع پر انہیں بھی سلسلہ کے کاموں کے لئے استعمال کیا جاسکے۔خطبات ناصر جلد 5 ص 353 اسی ضمن میں حضور نے خطبہ جمعہ 5 نومبر 1976ء میں فرمایا: میں امریکہ کا دورہ کر کے آیا ہوں وہاں سے جلسہ سالانہ پر وفود آتے ہیں اس سلسلہ میں بعض باتیں مجھے بتائی گئیں۔بعض کی اصلاح کی ضرورت تھی ان کے متعلق میں نے بات کی۔میں نے ان سے کہا کہ تم اگر ہزاروں کی تعداد میں آؤ تب بھی تم ہمارے سینوں کو وسیع پاؤ گے۔ہم تمہاری میز بانی کریں گے ہم تمہارا خیال رکھیں گے۔جن چیزوں کی تمہیں عادت ہے ہم اس میں تمہیں سہولت پہنچانے کی کوشش کریں گے لیکن بعض چیزیں ایسی ہیں کہ وہ ہم نہیں کر سکیں گے اور تم بھی خوش ہو گے مثلاً اب ہم تمہیں چار پائی دیتے ہیں لیکن جب تم کثرت سے آؤ گے تو ہم تمہیں کہیں گے کہ دوسرے ریوں کی طرح زمین پر کسیر بچھا کر تم بھی لیٹو تم بھی لیٹو گے اور خوشی سے لیٹو گے اور شکر کرو گے واپس