خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 127 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 127

127 جو پہلے زمانوں میں اختیار کیا گیا تھا اس وقت تک ہم کامیاب نہیں ہو سکتے۔۔۔حضرت مسیح ناصری نے اپنے حواریوں سے کہا کہ تم دنیا میں نکل جاؤ اور تبلیغ کرو۔جب رات کو وقت آئے تو جس بستی میں تمہیں ٹھہر نا پڑے اس بستی کے رہنے والوں سے کھانا کھاؤ اور پھر آگے چل دو۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی حکمت سے یہ بات امت کو سکھائی ہے۔آپ نے فرمایا ہر بستی پر باہر سے آنے والے کی مہمان نوازی تین دن فرض ہے۔ایک صحابی نے عرض کیا۔یا رسول اللہ اگر بستی والے کھانا نہ کھلا ئیں تو کیا کیا جائے ؟ آپ نے فرمایا تم زبر دستی ان سے لے لو۔گویا ہمارا حق ہے کہ ہم تین دن ٹھہریں اور بستی والوں کا فرض ہے کہ وہ تین دن کھانا کھلائیں۔میں سمجھتا ہوں اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تبلیغ کے طریق کی طرف اشارہ کیا ہے اور فرمایا ہے۔اگر تم کسی بستی سے تین دن کھانا کھاتے ہو تو یہ بھیک نہیں۔ہاں اگر تین دن سے زائد ٹھہر کر تم ان سے کھانا مانگتے ہو تو یہ بھیک ہوگی۔اگر ہماری جماعت کے دوست بھی اسی طرح کریں کہ وہ گھروں سے تبلیغ کے لئے نکل کھڑے ہوں۔ایک ایک گاؤں اور ایک ایک بستی اور ایک ایک شہر میں تین تین دن ٹھہرتے جائیں اور تبلیغ کرتے جائیں۔اگر کسی گاؤں والے لڑیں تو جیسے حضرت مسیح ناصری نے کہا تھا وہ اپنے پاؤں سے خاک جھاڑ کر آگے نکل جائیں تو میں سمجھتا ہوں تبلیغ کا سوال ایک دن میں حل ہو جائے۔دیہاتی مبلغین کی تحریک الفضل 21 دسمبر 1944 ء ص 4) حضور نے جلسہ سالانہ 1944 ء پر فرمایا:۔اس سال پندرہ دیہاتی مبلغ تیار کئے گئے ہیں ان کو قرآن کریم کا ترجمہ موٹے موٹے دینی مسائل اور طب وغیرہ کی تعلیم دی گئی ہے۔ان کے علاقے بھی مقرر کر دیئے گئے ہیں۔تین ضلع سیالکوٹ میں، تین ضلع گورداسپور، دو ضلع لاہور، دو ضلع سرگودھا، ایک ضلع ملتان ، ایک ضلع کرنال ، ایک ضلع امرتسر اور دو ضلع گوجر انوالہ میں لگائے گئے ہیں۔یہ سکیم میں پہلے شائع کر چکا ہوں۔میرا انشاء یہ ہے کہ دس پندرہ یا میں دیہات کے لئے ایک مبلغ مقرر کیا جائے۔یوں تو بہت سے دیہاتی مبلغین کی ضرورت ہے اگر