خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 118 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 118

118۔اسلام سے خارج کر چکے ہیں۔یہ احمدی 5 مارچ کو تمہارے گھروں پر ہلہ بول دیں گے اور فساد کریں گے۔ہم مسلمان ذمہ دار نہیں ہوں گے مگر اس زبر دست مخالفت کے باوجود امرتسر کے احمدیوں نے با قاعدہ تنظیم کے ساتھ الگ الگ گروپ ترتیب دے کر غیر مسلم ایڈیٹروں ، مضمون نگاروں ، مذہبی پیشواؤں ، وکیلوں ، ڈاکٹروں، افسروں یا اعلیٰ حکام غرضیکہ ہر طبقہ کے لوگوں تک اسلام کا پیغام پہنچایا۔اس موقعہ پر مقامی جماعت نے پانچ ہزار کی تعداد میں (انگریزی، ہندی، گورمکھی کے ) اشتہارات ٹریکٹ اور پمفلٹ اور ہینڈ بل تقسیم کئے۔غیر مسلم حضرات بڑی خوش دلی اور محبت و تکریم سے پیش آئے اور تبلیغی لٹریچر بڑی مسرت اور قدردانی سے قبول کیا۔پنڈت کرتار سنگھ فلاسفر ہندی گورمکھی ہنسکرت اور انگریزی کے فاضل نے کہا کہ میں مسلمانوں کو ڈا کو سمجھتا تھا مگر حضرت مرزا صاحب کی کتاب اسلامی اصول کی فلاسفی کے ترجمہ دی ٹیچنگ آف اسلام نے میرے خیالات کی کایا پلٹ دی ہے۔اب مجھے اسلام ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور احمدی جماعت سے بڑی عقیدت ہے اور حضرت مرزا صاحب کو ایک بہت بڑا بزرگ رشی مانتا ہوں اور کہا ہم نے تو حضرت مرزا صاحب کے طفیل اسلام کا صحیح فوٹو دیکھا ہے۔کبیر پنتھیوں کے استھان میں جب اسلام کی خوبیوں اور سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم کا ذکر کیا گیا۔تو ان لوگوں نے جواب دیا کہ زندگی میں آج پہلی دفعہ اسلام کی سچی تعلیم ہمارے سامنے پیش کی گئی ہے۔غیر احمدی علماء اور مساجد کے درویش بازاروں میں برملا گالیاں دیتے اور احمدیوں کے مکانوں اور دکانوں کے آگے سیا پا کرتے اور دل آزار نعرے لگاتے ہوئے کوشش کرتے کہ کسی طرح فساد ہو جائے مگر احمد یوں نے ان کو قطعا لائق التفات ہی نہ سمجھا اور صبر وتحمل سے پورا دن تبلیغ میں مصروف رہے۔حد یہ ہے کہ جناب مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری نے اپنے اخبار ”اہلحدیث‘ 10 مارچ 1933ء میں فخریہ انداز میں لکھا۔امرتسر میں 5 مارچ کا دن دیکھنے کے قابل تھا بجائے اس کے کہ مرزائی ہندوؤں کو تبلیغ کرتے طلباء عربی مرزائیوں کو تلاش کر کر کے بازاروں، گلیوں اور ان کے گھروں میں پکڑ کر تبلیغ کا حق ادا کر تے تھے۔گویا بالفاظ مولوی صاحب یہ طریق اس لئے اختیار کیا گیا کہ احمدی ہندوؤں کو تبلیغ اسلام نہ کر سکیں ور نہ خاص اس دن جو احمدیوں نے خالصہ غیر مسلموں میں تبلیغ کے لئے وقف کیا تھا احمد یوں کو تلاش کر کے اور پکڑ کر تبلیغ کرنے کے کیا معنی ہو سکتے تھے۔(الفضل 21 مارچ 1933ء)