خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 117 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 117

117 دوسرالیوم التبلیغ دوسرا یوم التبلیغ جو غیر مسلموں کے لئے مقرر کیا گیا تھا بڑی شان و شوکت سے اگلے سال 5 مارچ 1933 ء کو منایا گیا اور احمدیوں نے ہندوؤں، سکھوں اور عیسائیوں اور اچھوتوں تک اسلام کا پیغام پہنچانے کے لئے پورا دن وقف کیا۔قادیان میں اس تقریب پر صبح سوا آٹھ بجے کے قریب حضور نے تبلیغ پر جانے والوں کو بیش قیمت ہدایات دیں اور دعا سے رخصت کیا۔قادیان کے چھوٹے بڑے اصحاب کے قریباً60 وفود قادیان کے گردونواح کے دس میل کے حلقہ میں تمام دن مصروف تبلیغ میں ہے۔اس کے علاوہ قادیان کے مقامی غیر مسلموں کے گھروں اور دکانوں میں جا کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام پہنچایا اور ایک تبلیغی پوسٹر اور 15,16 مختلف تبلیغی ٹریکٹ قادیان اور بیرونجات کے لکھے پڑھے لوگوں میں تقسیم کئے گئے۔چھوٹے بچوں کا ایک جلوس نکالا گیا۔دو پہر کے وقت لوکل کمیٹی کی طرف سے قادیان کے دوسو ا چھوتوں کو ہائی سکول کے ہال میں دعوت طعام دی گئی جس میں بزرگان سلسلہ نے تقریریں کیں۔شام کے وقت چالیس کے قریب ہندو اور سکھ معززین قادیان کو قصر خلافت میں پھلوں کی پارٹی دی گئی جس میں سید نا حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے نہایت لطیف پیرا یہ میں صداقت اسلام معلوم کرنے کا یہ طریق بتایا کہ: وو وہ سچے دل سے دعا کریں اور سارے خیالات دل سے نکال کر خدا کے آگے جھکیں اور کہیں۔ہم ہر طرف سے منقطع ہو کر تجھ سے التجا کرتے ہیں کہ ہمیں ہدایت عطا کر۔اگر اب بھی ہماری دُعا نہ سنی گئی تو ذمہ داری ہم پر نہ ہوگی“۔اس تقریر سے مقامی غیر مسلم بہت متاثر ہوئے اور لالہ دولت رام ممبر سمال ٹاؤن کمیٹی نے اہل ہنود اور اہل شہر کی طرف سے اس تقریب کے انعقاد پر شکریہ بھی ادا کیا اور مبارک باد بھی پیش کی۔قادیان کی مستورات نے بھی یوم التبلیغ میں سرگرم حصہ لیا اور ہند وسکھ عورتوں کے علاوہ خاکرور عورتوں کے گھروں میں جا کر تبلیغ کی۔بعض خواتین نواحی دیہات میں بھی گئیں۔امرتسر میں غیر احمدی علماء نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا کہ احمدیوں کو غیر مسلموں میں تبلیغ نہیں کرنے دیں گے۔اس مقصد کے لئے احمدیت کے خلاف متواتر دو ہفتے تک جلسے کئے گئے۔ایک مقامی انجمن تبلیغ اسلام نے اشتہارات شائع کئے اور ہندوؤں کو اکسایا گیا کہ احمدیوں کی بات نہ سنو کیونکہ ہم ان کو