خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 487 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 487

487 نستعلیق کتابت کے لئے کمپیوٹر کی تحریک جماعت کے لٹریچر کی اشاعت اور طباعت کا مسئلہ ایک اہم کام ہے۔اس بڑھتی ہوئی ضرورت کے تحت ایک دقت کتابت کی تھی۔کمپیوٹر پر نوری نستعلیق کتابت کا کام کرنے کے لئے ایک کمپنی نے ایک کمپیوٹر ایجاد کیا ہے جس میں خط نستعلیق پر کتابت کی جاسکتی ہے اور دوسری زبانیں بھی داخل کی جاسکتی ہیں۔12 جولائی 1985ء کو مسجد فضل لندن میں خطبہ جمعہ ارشادفرماتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔سلسلہ کا کام اب اتنا بڑھ گیا ہے کہ ہم زیادہ انتظار نہیں کر سکتے۔گو مشین کی قیمت زیادہ ہے یعنی صرف اردو نستعلیق کے لئے مکمل حالت میں اگر اس کو خریدا جائے تو ایک لاکھ پاؤنڈ خرچ آئے گالیکن جو ضرورتیں ہیں ان کے مقابل پر ایک لاکھ کی کوئی حیثیت ہی نہیں ہے چند ضروری اور اہم زبانوں کے لئے زائد رقم دینی پڑے گی اس طرح ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ تک صرف پریس کا خرچ ہے اس کے علاوہ اس پر ماہانہ اخراجات بھی اٹھیں گے کیونکہ یہ بہت ہی Complex یعنی باریک اور الجھی ہوئی مشین ہے جسے ہر آدمی آسانی سے سمجھ نہیں سکتا۔پس اشاعت لٹریچر کی اہمیت کے پیش نظر سر دست میں ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ کی تحریک کرتا ہوں۔صرف لندن کی جماعت کے امیر صاحب نے لندن کی جماعت کی طرف سے پچاس ہزار پونڈ کے وعدے کئے اور ان کی طرف سے چونتیس ہزار پونڈ کے انفرادی وعدے ہوئے۔انگلستان کی دیگر جماعتوں کی طرف سے چودہ ہزار پونڈ کے وعدے آئے۔30 اگست 1985ء کو حضور نے خطبہ جمعہ میں اس تحریک کا ذکر کر کے جماعت کو بتایا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے سوا دولاکھ پونڈ کے وعدے آچکے ہیں اور ابھی بہت سے ممالک کی طرف سے وعدے آ رہے ہیں۔خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے 6 اپریل 1987ء کو پیر کے روز اس کمپیوٹرائز ڈپریس کا افتتاح ہو گیا اس تحریک کے ایک ذیلی حصہ کے طور پر حضور نے اعلیٰ درجہ کے ٹائپسٹوں کو بھی زندگی وقف کرنے کی طرف توجہ دلائی۔زبان پاک کرنے کی مہم چلانے کی تحریک سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الرابع نے خطبہ جمعہ مورخہ 4 فروری 2000ء میں ارشاد فرمایا کہ: