خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 488
488 اللہ تعالیٰ کی تعلیم ہے کہ جھوٹے بتوں کو بھی گالیاں نہ دو حالانکہ ان کا کوئی وجود نہیں مگر نادان اور ان کے پوجنے والے غصہ میں آکر پھر خدا کو گالیاں دیں گے جس کی تمہیں گہری تکلیف پہنچے گی تو اپنے ماں باپ کو گالی دینے سے مراد یہی ہے کہ کسی دوسرے کے ماں باپ کو گالی دینا۔ہمارا معاشرہ خصوصاً پنجاب میں تو ایسا گند ہے کہ ہر وقت گالیاں دیتے ہیں۔چھوٹے چھوٹے بچے گلیوں میں اپنے ماں باپ کو بھی گالیاں دیتے پھرتے ہیں اور ان کو پتہ ہی نہیں کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔نہایت غلیظ زبان استعمال کرتے ہیں یہاں تک کہ ہل چلانے والے زمیندار بیل کے ماں باپ کو بھی گالیاں دے رہے ہوتے ہیں تو اس گندے معاشرے سے ہمیں بہر حال باہر نکلنا ہے جماعت احمدیہ ہے جو زبانوں کو پاک کرنے کی ایک تحریک چلائے اور گلی گلی سے سلام کی آواز میں تو اٹھیں مگر گالیاں اور بدعائیں نہ اٹھیں“۔روزنامه الفضل ربوہ 2 مئی 2000 ء ص 3) خصوصی دعاؤں کی تحریک 6 اپریل 1984ء کو حضور نے مندرجہ ذیل دعائیں بکثرت پڑھنے کا ارشاد فرمایا:۔سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم اللهم صل على محمد وال محمد اللہ تعالیٰ پاک ہے اپنی حمد کے ساتھ۔اللہ تعالیٰ پاک ہے اور بڑی عظمت والا ہے۔اے اللہ محمد پر اور آل محمد پر بڑی رحمتیں اور برکات نازل فرما۔ہیں۔یا حفیظ یا عزیز یا رفیق اے بہت حفاظت کرنے والے اے غالب اے رفیق ياحيي يا قيوم برحمتك نستغيث اے ہمیشہ زندہ رہنے والے! اے ہمیشہ قائم رہنے والے خدا ! ہم تیری رحمت سے مدد چاہتے رب كل شيءٍ خادمك رب فاحفظنا وانصرنا وارحمنا اے میرے رب ! ہر شئے تیری خادم ہے۔اے میرے رب ! تو ہماری حفاظت فرما اور ہماری مددفر ما اور ہم پر رحم فرما۔