خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 486
486 چنانچہ نظارت اصلاح وارشاد میں تربیت نو مبائعین کا الگ شعبہ قائم کیا گیا ہے اور مربیان مسلسل دورے کر کے تربیت کے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔خصوصی وقف کی تحریک 5 نومبر 1982ء کو مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع پر افتتاحی خطاب میں حضور نے انصارا ور خدام کو خصوصی رضا کارانہ وقف کی تحریک فرمائی۔حضور نے فرمایا: وقف زندگی سے متعلق میں آج انصار اللہ کو تحریک کرنا چاہتا ہوں۔وہ خصوصیت کے ساتھ وقف کی طرف توجہ کریں۔۔۔ہمارے بہت سے ایسے انصار ہیں جو ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے والے ہیں بہت۔۔۔۔۔۔سے ایسے بھی ہیں جو ریٹائر منٹ کو پہنچ چکے ہیں۔ان میں سے کچھ ایسے بھی ہوں گے جن کو ذریعہ معاش کی کچھ اور صورتیں حاصل ہوگئی ہوں گی۔روزی کمانے کے کچھ نئے نئے رستے میسر آگئے ہوں گے لیکن کچھ ایسے بھی ہوں گے اور غالباً زیادہ تعداد ایسے دوستوں کی ہوتی ہے جن کو ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی کام نہیں ملتا۔پس جن کو کام نہیں ملتا ان کی اس سے زیادہ خوش نصیبی اور کیا ہو سکتی ہے کہ وہ اپنی بقیہ عمر خدا کے دین کی خدمت کے لئے رضا کارانہ طور پر وقف کریں ( یہ وقف خصوصی وقف ہے۔اس لئے یہ رضا کارانہ طور پر ہوگا اس میں سلسلہ ان کو مالی لحاظ سے کچھ بھی نہیں دے گا ) ایسے واقفین بھی چاہئیں جو یہ تو فیق رکھتے ہوں کہ مرکز سے باہر جا کر بھی خدمت دین کر سکیں۔یہ بھی اسی قسم کا رضا کارانہ وقف ہوگا۔وقف کا ایک دوسرا پہلو یہ ہے کہ نو جوان آگے آئیں۔یہ ایک عمومی تحریک ہے جس میں انصار سلسلہ کی بہت بڑی مدد کر سکتے ہیں۔گھر گھر چرچا کر سکتے ہیں اور ایک نئی رو چلا سکتے ہیں۔پانچ سو دیگوں کی تحریک : جلسہ سالانہ کے موقعہ پر بڑھتی ہوئی تعداد اور جلسہ جو بلی پر متوقع حاضری کے مدنظر انتظام جلسہ سالانہ کے لئے حضور نے 4 فروری 1984ء کو 500 دیگوں کی رقم مہیا کرنے کی تحریک کی۔ایک دیگ پر تقریباً 2000 روپیہ کا اندازہ لگایا گیا۔(الفضل 8 فروری 1984ء) جماعت نے جلد ہی یہ رقم مہیا کر دی اور چندہ دہندگان کے لئے حضور نے خاص دعا کی۔