خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 148 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 148

148 واشنگٹن، ہیمبرگ (جرمنی)، فرینکفرٹ (جرمنی)، زیورک (سوئٹزر لینڈ)، ہیگ (ہالینڈ)، نیروبی ( کینیا) جہ کسموں ( نانگانیکا) کے علاوہ کئی ممالک میں اہم مقامات پر 311 شاندار بیوت الذکر تعمیر کی گئیں۔ممالک بیرونی میں 57 کالج / سکول کام کر رہے تھے جن کے ذریعہ دینی اور دنیوی دونوں قسم کے علوم کی تعلیم جاری تھی۔اشاعت اسلام کے لئے مختلف ملکوں اور مختلف زبانوں میں 122 اخبارات اور رسائل جاری ہوئے۔قرآن کریم کے تراجم انگریزی ، ڈچ ، جرمنی اور سواحیلی زبان میں شائع ہوئے اور دو زبانوں میں کچھ حصہ اشاعت پذیر ہوا۔تین زبانوں میں ترجمہ زیر اشاعت تھا۔بارہ اور زبانوں میں ترجمہ ہو چکا تھا جو بعد میں زیور اشاعت سے آراستہ ہوا اور تین زبانوں میں ترجمہ ہو رہا تھا۔لٹریچر کے لحاظ سے ٹریکٹ اور پمفلٹ اور انگریزی اور عربی کی کتب کروڑوں کی تعداد میں تقسیم کی گئیں۔ملکی زبانوں میں ہر جگہ لٹریچر تیار کیا جارہا تھا۔متعدد اہم کتابوں کا ترجمہ مختلف زبانوں میں ہوا۔اشاعت لٹریچر پر قریباً پونے دولاکھ روپیہ سالانہ خرچ کیا جا رہا تھا۔اس تحریک کا مرکزی ادارہ جوتحریک جدید انجمن احمدیہ کے نام سے موسوم ہے گورنمنٹ کے سوسائٹی ایکٹ کے ماتحت با قاعدہ رجسٹر شدہ ہے اور مرکز ربوہ میں اس کے دفاتر اس کی اپنی تعمیر کردہ شاندار عمارت میں ہیں۔جس کی جدید پر شکوہ عمارت تعمیر ہو چکی ہے کارکنان کے لئے بیسیوں کوارٹرز بھی یہ ادارہ تعمیر کروا چکا ہے۔یہ تنظیم مرکز میں ایک مرکزی تعلیمی ادارہ (جامعہ احمدیہ ) بھی چلا رہی ہے جو سلسلہ کی ضروریات کو پورا کر رہا ہے۔1965ء کے آخر تک اس تنظیم میں جو عملہ کام کر رہا تھا اس کا علم مندرجہ ذیل گوشوارہ سے ہوتا ہے۔مرکزی دفاتر : وکلاء 5۔نائب وکلاء8۔محررین 40۔انسپکٹر 7۔مددگار کار کن و دیگر 23۔جامعہ احمدیہ: پرنسپل 1۔اساتذہ 19۔لائبریرین 1 - محرر 3۔دیگر کارکنان 7 بیرونی مشنز : پاکستانی مبلغ 61۔مقامی مبلغ 65۔دیگر کارکنان 20