خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 149 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 149

بیرونی تعلیمی ادارے: 149 پاکستانی ٹیچرز اور پروفیسر ز 13 ( مقامی ٹیچر اور پروفیسر زان کے علاوہ ہیں ) میڈیکل مشنز : پاکستانی سند یافتہ ڈاکٹر 30۔ان کے علاوہ 33 مبلغین باہر جانے کے لئے تیار تھے۔اس سارے نظام میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے بے پناہ وسعت پیدا ہو چکی ہے۔دنیا کے کئی ممالک میں جامعہ احمدیہ کی شاخیں قائم ہو چکی ہیں جن میں واقفین نو کی بڑی تعداد حصول علم میں مصروف ہے۔تازه کوائف نومبر 2007 ء تک تحریک جدید کی مالی قربانی میں شامل ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 68 ہزار ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔دنیا میں بیشمار رضا کار اس کی تشخیص، وصولی اور اس کے مقاصد کی تکمیل کے لئے سرگرم عمل ہیں۔جولائی 2006 ء اور پھر 28 جولائی 2007ء میں جلسہ سالانہ برطانیہ پر حضرت امیر المومنین خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ نے احمدیت کی ترقیات کے جو کوائف بیان فرمائے ان کا خلاصہ حسب ذیل ہے۔دنیا کے 189 ممالک میں احمدیت کا پودا لگ چکا ہے۔اس سال 4 نئے ممالک میں احمدیت قائم ہوئی۔جن میں گواڈے لوپ، سینٹ مارٹن، فرنچ گیا نا اور ھیٹی شامل ہیں۔653 نئی جماعتوں کا قیام ہوا اور 631 نئے مقامات پر پہلی بار جماعت کا پودا لگا۔اس طرح کل 1284 نئے مقامات پر احمدیت کا نفوذ ہوا۔1984ء کے بعد 21 سالوں میں جماعت کو 14304 بیوت الذکر بنانے کی توفیق ملی یا بنی بنائی ملیں۔گزشتہ 15 سالوں میں ساڑھے سولہ کروڑ افراد احمدیت میں داخل ہو چکے ہیں۔64 زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم شائع ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں دعوت الی اللہ کے 1587 مراکز قائم ہو چکے ہیں۔55 ممالک میں 650 سے زائد ہومیو پیتھک کلینک قائم ہیں۔186 نئے مشن ہاؤسز کا اضافہ ہوا اور 97 ممالک میں کل تعداد 1869 ہو چکی ہے۔جماعت برطانیہ نے نئی جلسہ گاہ حدیقہ المہدی خریدی جو 1208ایکڑ پر مشتمل ہے۔