خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 132
132 میں ترجمہ ہونا ضروری تھا۔ان بارہ کتابوں میں سے نو یہ تھیں۔اسلامی اصول کی فلاسفی مسیح ہندوستان میں، احمدیت یعنی حقیقی اسلام، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سوانح عمری ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سوانح، ترجمہ احادیث، پرانے اور نئے عہد نامہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق پیشگوئیاں ، پرانے اور نئے عہد نامہ کی روشنی میں توحید، نظام نو۔یہ سیٹ انگریزی ممالک کے لئے تھا۔جہاں تک عربی ممالک کا تعلق ہے حضور کا منشاء تھا کہ اور قسم کا سیٹ تجویز ہونا چاہئے۔اس کے علاوہ حضور نے نو زبانوں میں چھوٹے چھوٹے ٹریکٹوں اور اشتہارات کی اشاعت کا پر وگرام اس سکیم میں شامل کیا۔اس عظیم الشان جد و جہد کا واحد مقصد یہ تھا کہ جونہی مادی اور سیاسی جنگ بند ہو تبلیغی اور روحانی جنگ کا آغاز کر دیا جائے۔چنانچہ حضور نے فرمایا۔لڑائی کا بگل تو جب اللہ تعالیٰ چاہے گا بجے گا۔پریڈ کا بگل بجادیا گیا ہے اور چاہئے کہ اسلام کا درد رکھنے والوں میں یہ بگل ایک غیر معمولی جوش پیدا کرنے کا موجب ہو۔وقت آگیا ہے کہ جن نوجوانوں نے اپنی زندگیاں وقف کی ہیں وہ جلد سے جلد علم حاصل کر کے اس قابل ہو جائیں کہ انہیں اسلام کی جنگ میں اس طرح جھونکا جا سکے جس طرح تنور میں لکڑیاں جھونکی جاتی ہیں۔اس جنگ میں وہی جرنیل کامیاب ہو سکتا ہے جو اس لڑائی کی آگ میں نوجوانوں کو جھونکنے میں ذرا رحم محسوس نہ کرے اور جس طرح ایک بھڑ بھونجا چنے بھونتے وقت آموں اور دوسرے درختوں کے خشک پتے اپنے بھاڑ میں جھونکتا چلا جاتا ہے اور ایسا کرتے ہوئے اس کے دل میں ذرا بھی رحم پیدا نہیں ہوتا اسی طرح نو جوانوں کو اس جنگ میں جھونکتا چلا جائے۔اگر بھاڑ میں پتے جھونکنے کے بغیر چنے بھی نہیں بھن سکتے تو اس قسم کی قربانی کے بغیر اسلام کی فتح کیسے ہو سکتی ہے؟ پس اس جنگ میں وہی جرنیل کامیابی کا منہ دیکھ سکے گا جو یہ خیال کئے بغیر کہ کس طرح ماؤں کے دلوں پر چھریاں چل رہی ہیں نوجوانوں کو قربانی کے لئے پیش کرتا جائے۔موت اس کے دل میں کوئی رحم اور درد پیدا نہ کرے۔اس کے سامنے ایک ہی مقصد ہو اور وہ یہ کہ اسلام کا جھنڈا اس نے دنیا میں گاڑنا ہے اور سنگدل ہو کر اپنے کام کو کرتا جائے۔جس دن مائیں یہ سمجھیں گی کہ اگر ہمارا بچہ دین کی راہ میں مارا جائے تو ہمارا خاندان زندہ ہو جائے گا جس دن آپ یہ سمجھنے لگیں گے کہ اگر ہمارا بچہ شہید ہو گیا تو